جموں میں سڑک حادثہ دو افراد جاں بحق

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے پھالیان منڈل میں دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پھالیان منڈل جموں میں درمیان شب دو بجے کے قریب رنگ روڈ کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دوشیزہ سمیت دو افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسرے نوجوان کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔متوفین کی شناخت جواں سال دوشیزہ الیش اور موہت بھارتی کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کی پہچان ہاپے کمار کے بطورکی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا