شرکاء نے مسلکی اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کر کے اتحادِ بین المسلمین پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گزشتہ روزریاست کی سرمائی دارالحکومت جموں میں سینئر صحافی اور معروف سماجی کارکن میر شاہد سلیم کی جانب سے اتحادِملّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مسالک اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والیجیّد علمائِ دین اور دانشوروں نے شرکت کی۔جن میں جمعیّت اہلِحدیث کی صوبائی ذمہ دار مولانا محمد اکرم اور حافظ عبدالحمید, ممتاز شعیہ عالمِ دین اور خطیب و امام جامع مسجد امام رضا بٹھنڈی مولانا زوار حسین جعفری، صدر تحریکِ منہاج القران حافظ تبریز احمد،امام و خطیب جامعہ مسجد و مہتمم دارالعلوم مصطفیہ حاجی مصطفیٰ کالونی سنجواں جموں ،ملانا خلیل الرحمان،ترجمانِ اعلی شعیہ فیڈریشن جموں،سید فدا حسین رضوی, چیف آرگنائزر سید عابد حسین امام جامعہ مسجد و اسلامک ریسرچ کونسل مکہ مسجد جموں، مولانا عابد حسین صدر کل ہند مشائخ کونسل، مفتی صابر نعیمی، ایڈوکیٹ اسرار قاضی اور حاجی اعظم میلو شامل ہیں۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے ذرایع ابلاغ کے نمایندگان سے خطاب کرتے ہوئے اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کے علمی اوراجتہادی اختلافات کے باوجود امت مسلمہ میں ایسی بنیادیں اور اساس موجود ہیں جن کی بنیاد پرمثالی اتفاق و اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینگر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسے عناصر کی مذمت کی جو اپنے حقیر مفادِ کی خاطر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں کہاں جموں کشمیر جیسے متنازعہ خطہ میں مختلف مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کی جانب سے لگاتارامت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر نے کی سازشیں کی جاتی رہیں ہیں لیکن ہمیں ان سازشوں کو ہر سطح اور محاذ پر ناکام بنانا چاہئے۔اس موقع پر میر شاہد سلیم نے اعلان کیا مستقبل قریب میں اس مقصد کے حصول کی خاطرایک مربود اور جامعہ پروگرام چلایا جائے گا۔