جموں شہر کے نروال علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے نروال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نروال اور ویو مال جموں کے نزدیک دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد جموں شہر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز جموں کے نروال علاقے میں دو مشتبہ افراد کو ہتھیار سمیت مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں جانکاری فراہم کی چنانچہ ایس او جی اور آرمی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ سیکورٹیٰ فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ویو مال کے نزدیکی علاقوں کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ حملوں کے پیش نظر صوبہ جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پولیس نے طویل تلاشی کے بعد واضح کیاکہ جموں میں سیکورٹی کے بختہ انتظامات ہیں اور تلاشی مہم میں کوئی بھی مشتبہ شے یا کوئی مشتبہ شخص نہیں دیکھاگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا