کہا برسات کے موسم میں سڑک کا پانی مکانوں کے اندر داخل ہوتا ہے
مشکور احمد
رام بن ؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ کا جاری ہے اور کئی مقامات پر کام مکمل بھی ہو چکا ہے ۔وہیںضلع رامبن کے چندر کوٹ میں پرانی قومی شاہراہ پر گیمن انڈیا کمپنی نے مرمت کا کام شروع کیا تھا ۔تاہم مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اس میں جتنے بھی کلوٹ بنائے گئے تھے ان میں پانی نہیں جاتا ہے وہ پانی سڑک پہ آتا ہے اور بستیوں میں پانی بکھر جاتا ہے ۔اس ضمن میں مقامی عوام نے ضلع انتظامیہ رامبن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں سخت نوٹس لیا جائے کیونکہ مقامی عوام کو برسات کے وقت کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔