جموں رنگ روڈ پراجیکٹ پر 74 فیصد کام مکمل،صوبائی کمشنر نے پورے حصے کا دورہ کیا

0
0

این ایچ اے آئی کو پیش رفت کو تیز کرنے اوررایا موڑ تا اکھنور روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
جموں ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے آج 58 کلومیٹر طویل جموں رنگ روڈ پروجیکٹ کا ایک وسیع دورہ کیا اور مختلف کام کی جگہوں پر کام کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا ،ڈپٹی کمشنر سانبہ، انورادھا گپتا، پروجیکٹ ڈائریکٹر NHAI، یشپال سنگھ کے علاوہ متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹس، تحصیلدار، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے انجینئرنگ ونگ اور دیگر افسران موجود تھے۔وہیںدورے کے دوران ڈویژنل کمشنر نے رایا موڑ، سروور، بشناہ، کوٹلی میراں صاحب، توی ریور برج سائٹ اور چند دیگر مقامات کا دورہ کیا اور کام کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا۔اس دوران این ایچ اے آئی کے عہدیداروں نے انہیں موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور ساتھ ہی اس پروجیکٹ پر آئندہ مرحلہ وار کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔واضح رہے58 کلومیٹر، 4 لین والی رنگ روڈ سانبہ ضلع میں جموںپٹھانکوٹ قومی شاہراہ کے رایا موڑ سے شروع ہوتی ہے اور جموں ادھم پور قومی شاہراہ پر جگٹی سے جڑتی ہےجہاں منصوبے کے مرحلہ اول میں اکھنور روڈ سے کوٹ بھلوال تک کو پہلے ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔تاہم دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے کوٹلی بشناہ کے علاقوں میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور زیر التوا زمین کے معاوضے سے متعلق ان کے مسائل سنے۔ انہیں بتایا گیا کہ زمین کا حصول اور معاوضہ کی رقم کی تقسیم تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔اس دوران صوبائی کمشنر نے این ایچ اے آئی کو پیش رفت کو تیز کرنے اوررایا موڑ تا اکھنور روڈ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا