جموں بیس کیمپ سے زائد از سات سو یاتریوں پر مشتمل 31 واں قافلہ روانہ

0
0

یواین آئی

سرینگرشری امرناتھ جی یاترا کا سلسلہ مذبی جوش و جذبے سے جاری رہتے ہوئے زائد از سات سو یاتریوں پر مشتمل قافلہ اتوار کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ اتوار کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہاکہ 384 یاتریوں کو 14 گاڑیوں کے ذریعے بالتل جبکہ 331 یاتریوں کو 12 گاڑیوں کے ذریعے پہلگام کی طرف روانہ کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں جان بحق ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا