جموںکشمیر جلد ہی ملک کے دیگر ریاستوں کیلئے ماڈل بن کر اُبھرے گا

0
0

بھاجپا سرکار نے جموں کشمیر کے حوالے سے جو کہا تھا اس کو پورا کرکے دکھایا : مودی
ؒلازوال ڈیسک

احمدآباد؍؍وزیر اعظم نریندری مودی نے گجرات میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار نے جموں کشمیر کے حوالے سے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کی ستر سالوں سے کسی نے کرنے کی ہمت نہیں دکھائی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموںکشمیر کو بھارت کے ساتھ مکمل کرلیاگیا ہے کیوں کہ ہمارے پہلے کے نیتائوں نے اس مسئلے کو لٹکائے رکھا تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر بہت جلد ملک کیلئے نمونہ بن کر اُبھرے گا۔ گجرات کے لوگوں سے مخاطب ہوکر انہوںنے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو ہم نے وعدے کئے تھے کیا ہم نے پورئے کئے کہ نہیں ۔ ہم نے فروری 2019میں ہوئے پلوامہ حملے کا بدلہ لیا کہ نہیں ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بھاجپا کے حق میں ووٹ دینا ملک کی ترقی اور خود انحصاری کی بنیاد ڈالناہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ روز گجرات کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے اتوار کے روز ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر اب بھارت کا مکمل حصہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو انتخابی منشور میں کشمیر کے حوالے سے جو بات کہی تھی وہ پوری کردی ۔ رام مندر اور دیگر معاملوں کو نپٹایا گیا ۔ 182 سیٹوں والی گجرات اسمبلی کے انتخابات اس بار دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں یکم دسمبر اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ساتھ ہی ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔نتیجہ کے ساتھ 8 دسمبر کو کیا جائے گا. گجرات میں کل 182 سیٹیں ہیں اور اکثریت کا نشان 92 ہے۔ 182 اسمبلی حلقوں میں سے 13 درج فہرست ذات کے امیدواروں کے لیے اور 27 اسمبلی سیٹیں درج فہرست قبائل کے امیدواروں کے لیے محفوظ ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ کانگریس نے بھی 43 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس امیدواروں کی فہرست میں کون اہم ہے۔یہ چہرے پوربندر سے ارجن موڈھواڈیا اور گھاٹلوڈیا سے امی یاگنک ہیں جنہیں کانگریس نے میدان میں اتارا ہے۔ اس کے ساتھ اکوٹہ سے رتوک جوشی، راؤپورہ سے سنجے پٹیل اور گاندھی دھام سے بھرت وی سولنکی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بی جے پی کی پہلی فہرست 13 نومبر، دوسری 16 نومبر کو جاری کی جائے گی۔بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان 10 سے 12 نومبر تک ہونے کا امکان ہے۔ گاندھی نگر کے کملم میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل کی قیادت میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران بشمول سی ایم بھوپیندر پٹیل، سابق سی ایم وجے روپانی، سابق ڈپٹی سی ایم نتن پٹیل، سابق وزیر بھوپیندر سنگھ چوڈاسما، وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی، مرکزی وزیر پرشوتم روپالا موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا