جموں وکشمیر میں ترقی اور اَمن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے:رام داس اتھاولے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ شری رام داس اتھاولے نے آج کہا کہ جموں وکشمیر میں ترقی اور اَمن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ اِس برس لاکھوں سیاحوں کی آمد اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے جموںوکشمیر میں مختلف شعبوںمیں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغاز ہوا ۔مرکزی وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار سری نگر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں میڈیا اَفراد سے بات چیت کرنے کے دوران کیا۔شری رام داس اَتھاولے نے کہا کہ موجودہ حکومت کے تحت جموںوکشمیر میں اَب جو پُر اَمن ماحول ہے ، لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہاہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کے بہت سے سرمایہ کار جموںوکشمیر آئے ہیں اور وہ جموںوکشمیر کی فلاح و بہبود کے لئے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جموںوکشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے اور تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے تاکہ اَمن قائم ہو اور اِس کی اَپنی ترقی ہو۔شری رام داس اتھاولے نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے جموںوکشمیر کے لئے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں جو اِس حقیقت کو ظاہر کرتاہے کہ مرکزی معاونت والی تمام سکیمیں اور پروگرام جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا،مدرا، پی ایم اجولا یوجنا، سکالر شپ سکیمیںطلباء کے لئے، درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے فلاحی سکیمیں اَب جموں وکشمیر میں عملائی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں بہت سی مرکزی سکیموں کا صد فیصد عملایا گیا ہے ۔مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہر محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کے لئے ثابت قدم ہے۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں جموںوکشمیر میں سماجی بہبود سکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے جو اِس حقیقت سے ظاہر ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت 2014-2022ء ( ستمبر) کے درمیان 26لاکھ اکائونٹس کھولے گئے ہیں۔ جموںوکشمیر 2016-2022 ء (ستمبر) کے درمیان پی ایم اجولا یوجنا کے تحت مستحقین کو 12لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن الاٹ کئے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا ( اَربن ) کے تحت 2015-2022ء ( ستمبر) کے درمیان جموںوکشمیر میں 15ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ پی ایم آواس یوجنا ( دیہی ) کے تحت نوے ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموںوکشمیر میں 5لاکھ 9ہزار کو فائدہ پہنچایا گیا اور اُجالا یوجنا کے تحت جموںوکشمیر میں 85 لاکھ ایل اِی ڈی بلب جاری کئے گئے ہیں۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 2019-2022ء (ستمبر) کے درمیان 1,720 ڈی ایڈکشن سینٹروں کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا مالی امداد کے تحت ڈی ایڈکشن سینٹروںکے قیام کے لئے قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔