جموںوکشمیر نے شہریوں پر مبنی آن لائن خدمات کی تعداد میں ملک میں سرفہرست مقام حاصل کیا

0
0

کہا، ہم نے اِی گورننس سروس ڈیلیوری میں 1,016 سروسز سے ایک نیامعیاربناتاہے جو اَب آن لائن دستیاب ہیں
کہا، ڈیجیٹل تبدیلی کے نتیجے میں تمام سطحوں پر شفافیت ، جواب دہی او رکارکردگی میں اِضافہ ہوا ہے:لیفٹیننٹ گورنر
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آن لائن موڈ میں فراہم کی جانے والی 1,016 شہریوں پر مبنی خدمات تک پہنچنے کی تاریخی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا جس سے جموںوکشمیر شہریوں کو فراہم کی جانے والی اِی ۔ خدمات کی تعداد میں تمام ریاستوں او ریوٹیز میں پہلے نمبر پر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کے ایک نئے دُور کی شروعات کرتے ہوئے عام آدمی کو خدمات کی آسانی ، سہولیت اور رسائی فراہم کرنے کے جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے عزم کایہ ایک سنگ میل اور کامیابی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جے اینڈ کے اِی ۔ گورننس سروس ڈیلیوری میں 1,016 خدمات سے ایک نیا معیار بناتا ہے جو اَب آن لائن دستیاب ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی کی ڈیجیٹل تبدیلی عوام کو رہنمائی کرتی ہے اور ہمارا مقصد عام آدمی کو بااِختیار بنانا ہے ۔ یہ تاریخی کامیابی سماجی منظر نامے کو تبدیل کرنے اور شہریوں کے اطمینان کو بڑھانے ، نظام میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے اور با صلاحیت نوجوانوں او رخواتین کو بااِختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔‘‘اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ جموںوکشمیر نے ایم پی کو پیچھے چھوڑ کر شہریوں کو فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کی تعداد میں ملک کی ریاستوں اور یوٹیز میں نمبروَن بن گیا ہے ۔گزشتہ برس مشن موڈ میں شروع کئے گئے ڈیجیٹل جے اینڈ کے پروگرام کے تحت آن لائن خدمات کی تعداد جولائی 2022ء میں 174 خدمات سے بڑھ کر 1,016 خدمات تک پہنچ گئی ہے جس میں صرف ایک برس میں تقریباً 500فیصد اِضافہ ہوا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموںوکشمیر کا ڈیجیٹل سفر اور اس کے نتیجے میں اِی۔ گورننس میں اتنے کم وقت میں ایک اہم مقام تک کی تبدیلی بے مثال ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس سے ایک مثالی تبدیلی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہرسطح پر شفافیت ، جواب دہی او رکارکردگی میں اِضافہ ہوا ہے۔جموںوکشمیر میں بامقصد اور مرکوز کارروائی کے نتیجے میں اِی ۔ سروسز میں غیر معمولی اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے حکومت ۔ شہری اِنٹر فیس کو اتنا بدل دیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ رشوت ستانی میں واضح کمی اور شہریوں کے اطمینان میں اِضافہ ہوا ہے جس کی باقاعدگی سے شہری رائے کے طریقہ کار کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔یہ اِی ۔ گورننس کے ایک مضبوط ماڈل کو اَپنانا ہے ۔ نہ صرف آٹومیشن بلکہ حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شہری مرکوز نقطہ نظر جس کے نتیجے میں آن لائن خدمات کی تعداد میں تیزی سے اِضافہ ہوا ہے اور خدمات کی دستیابی چوبیس گھنٹے ہے ۔ڈیجی لاکر ، آدھار، اِی۔ پے منٹ ، ایس ایم ایس گیٹ ویز جیسے نظاموں کے ساتھ مربوط نے شہریوں کی زندگی میں آسانی اور سہولیت کو بڑھایا ہے جس سے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔حکومت کے عزم کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آن لائن خدمات کو اس کے دائرے میں لانے کے لئے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ( پی ایس جی اے) 2011 ء میں ترمیم کی گئی ہے۔ تقریباً 300 سروسز کو آٹو ایسکلیشن میکانزم کے تحت لایا گیا ہے تاکہ خدمات کی مقررہ وقت پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور خدمات کی فراہمی میں تاخیر پر جرمانے عائد کئے جائیں۔حال ہی میں شروع کی گئی موبائل ایپلی کیشن’موبائل دوست’ تمام آن لائن خدمات موبائل فون سے فراہم کرتی ہے اور اس کا دو لسانی انٹرفیس ہے۔ ڈیجیٹل شمولیت کی طرف بڑھتے ہوئے ایک اور اہم اقدام’’ ڈیجی دوست ‘‘ کا آغاز ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت جموںوکشمیر کے تمام محکموں کی آن لائن خدمات کی ترقی ڈیزائننگ اور تعیناتی اور بالخصوص آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، جے کے اِی جی اے او راین آئی سی کی ڈیجیٹل جے اینڈ کے مشن کی سربراہی کے لئے کوششوں کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے شہریوں کے تاثرات کا صحیح اَندازہ لگانے اور خدمات کے معیار کی مسلسل نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں سے کہا کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جہاں سماجی تبدیلی او رشفافیت لانے کے لئے شہریوں کی خاطرآن لائن خدمات کو تیار کیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ عوام کو ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنے اور آن لائن خدمات کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرنے کے لئے ایک بھرپور آئی اِی سی مہم چلائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا