جموں وکشمیرکامستقبل بھاجپاکے ہاتھوں میں محفوظ اورروشن ہے:اشوک کول اب لوگوں نے امن کی بہارمیں ترقی کی رفتار دیکھ لی ہے:ڈاکٹر درخشاں اندرابی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍بھاجپاکے سینئررہنمااورجموںوکشمیرمیںچناوی مہم انچارج رام مادھونے کہاہے کہ جموںوکشمیرمیں وزیراعظم نریندرمودی کی زبردست مقبولیت کی بدولت ہرطرف ایک ہی آواز ہے کہ یہاں بھاجپاسرکاربنے اورتین خاندانوں سے جموں وکشمیرکونجات ملے تاکہ یہاں جمہوریت کاپرچم بلندرہے کیونکہ صرف وزیراعظم نریندرمودی نے ہی جمہوریت کوزمین پراُتارااورجموں وکشمیرمیں امن وامان کے فضائیں بحال کرتے ہوئے تعمیروترقی اورخوشحالی کی راہیں ہموارکی ہیں۔وہ گریز کے بٹرورگائوں میں پارٹی اُمیدوار فقیر محمدخان کے حق میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
https://jkbjp.in/
رام مادھونے کہا کہ تین خاندانوں گاندھی، عبداللہ اور مفتی نے جموں وکشمیرکولوٹنے ،دھوکہ دینے اور جمہوری اصولوں کی دھجیاں اُڑانے کے سواکچھ نہیں کیااورایسے حکمرانوں سے جموں وکشمیرکومکمل نجات لازمی ہے تاکہ یہاں امن وامان بنارہے اورترقی کایہ دوریوں ہی چلتارہے۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی جیت کویقینی بنانے کیلئے اپنے ووٹ کابڑھ چڑھ کااستعمال کریں تاکہ جموں وکشمیرمیں تعمیروترقی اورخوشحالی کایہ سلسلہ تھمنے نہ پائے۔
اس موقع پرجموں وکشمیربھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن)اشوک کول نے خطاب کرتے ہوئے اُمیدظاہرکی کہ کشمیرکی اس خوبصورت فضا جسے وزیراعظم نریندرمودی نے انتھک کاوشوں سے قائم کیاہے ‘قائم ودائم رکھنے اورمزیدمستحکم بنانے کیلئے جموں وکشمیرکے عوام بھارتیہ جنتاپارٹی کواپنی محبتوں سے نوازیں گے اورجموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکارلائیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکامستقبل بھاجپاکے ہاتھوں میں محفوظ اورروشن ہے لہٰذابھاجپاکے حق میں بڑھ چڑھ کرووٹ کریں۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیروقت بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاکہ یہ نیاجموں وکشمیروزیراعظم نریندرمودی نے تعمیرکیاہے جہاں پتھربازی اور دہشت گردی کی جگہ امن وامان اورسیاحوں کی رونقیں ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مرکزکی بھاجپاسرکار نے جموں وکشمیرمیں حقیقی معنوں میں جمہوریت کوعملایااورلوگوں تک جمہوریت کے ثمرات پہنچائے ہیں جبکہ اس کے برعکس یہاں ستر برسوں سے خاندانی راج نے چند گھروں کواُٹھایااورعام لوگوںکوہمیشہ دبایالیکن اب لوگوں نے امن کی بہارمیں ترقی کی رفتار دیکھ لی ہے اوروہ اب رکنے والے نہیں ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپابھاری اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنائے گی۔اس موقع پرپارٹی کے سیکریٹری طارق کین اورگریز (ایس ٹی) سے پارٹی اُمیدوار اُمیدوارفقیر محمدخان نے بھی اجتماع سے خطاب کیااور پارٹی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی