جموںوکشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج؛کڑی محنت ومشقت سے ’ہل‘نے اپنی بنجرزمین کوپھرسے آبادکیا

0
0

نیشنل کانفرنس42نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن کراُبھری،بھاجپا29نشستوں پرفتحیاب

این سی۔کانگریس الائنس48نشستوں پہ کامیاب،کانگریس کی کل6نشستیں،صوبہ جموں میں صرف ایک !پی ڈی پی 3تک سکڑگئی؛جموں میں کنول کی بہارمگرکشمیرمیں کرناپڑے گاابھی انتظار

عام آدمی پارٹی نے دی جموں وکشمیرمیں دستک،اپنی پارٹی،عوامی اتحاد پارٹی اورممنوعہ جماعت اسلامی کھاتہ نہ کھول سکیں؛کئی بڑے چہرے شکست سے دوچارہوئے

جان محمد

جموں؍؍دفعہ370کے خاتمے کے بعدہونے والے اولین اسمبلی انتخابات میں جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے زبردست کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 42نشستوں پرکامیابی حاص کرلی جبکہ نیشنل کانفرنس کانگریس الائنس نے بھاری اکثریت حاصل کرکے تین دہائیوں کی روایت کو توڑ تے ہوئے جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں میں سے این سی ، کانگریس اتحاد نے 48 سیٹیں حاصل کرکے 46 کے اکثریتی نمبر کو عبور کیا وہیںجموں وکشمیرمیں اپنی پہلی حکومت بنانے کے دعوے کیساتھ زبردست چناوی مہم چلانے والی بھارتیہ جنتاپارٹی 29نشستوں کیساتھ دوسری بڑی جماعت بن کراُبھری ہے تاہم اقتدار کے جادوئی ہندسے سے وہ کوسوں دور رہ گئی ہے ۔

https://eci.gov.in/
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پوزیشن کو2014سے مزیدبہترکرتے ہوئے25نشستوں سے آگے بڑھ کراب کی بار29نشستیں جیت لی ہیں۔دوسری جانب نیشنل کانفرنس کی اتحادی انڈین نیشنل کانگریس محض6نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی اورایک طرح سے جموں صوبہ میں اس کاصفایاہی ہوگیا ہے کیونکہ محض راجوری کی ایک نشست کے علاوہ صوبہ جموں سے کانگریس کوئی بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔محبوبہ مفتی کی پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کو2014میں بھاجپاکیساتھ اتحاد کاخمیازہ10سال بعد بھی بھگتناپڑاہے اوروہ سکڑ کرمحض3نشستوں تک محدود ہوگئی۔
سات آزاداُمیدواروں نے بھی بازی ماری ہے جن میں بیشتر نیشنل کانفرنس کے باغی ہیں اور یقینااُن کی پارٹی میں گھرواپسی ہوگی جوپارٹی کی نشستوں کو45تک پہنچادے گی۔سید محمد الطاف بخاری کی جموں وکشمیراپنی پارٹی،انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی اور ممنوع جماعت اسلامی(آزاداُمیدوار)اپناکھاتہ بھی نہ کھول سکے البتہ سجاغ غنی لون نے اپنی نشست اورلاج بچالی۔
جموں وکشمیراسمبلی کی90نشستوں کے نتائج منگل کے روز بعددوپہرتک سامنے آگئے اورچونکادینے والے ان نتائج میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر رویندررینہ سمیت کئی بڑے چہروں کے مقدرمیں شکست آئی جبکہ پہلی مرتبہ اروِند کیجروال کی پارٹی نے جموں وکشمیرمیں اپناکھاتہ کھولتے ہوئے ڈوڈہ نشست پربھاجپاکوشکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے اپنی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بازی مار لی اور وہ 42 نشستوں کے ساتھ وہ سب سے بڑی پارٹی بن کراُبھری۔پارٹی کارکنان کی زبان پر فاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کا نام تھا، ہر طرف جشن کا سماں تھا۔ پارٹی کے کارکنوں نے نعرے بلند کیے اور وادی بھرکے علاوہ صوبہ جموں میں جشن منایاگیا۔نتائج جہاں وادی کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے حق میں گئے وہیں صوبہ جموں میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے29نشستیں جیت لیں۔ جموں کے علاقوں میں زعفرانی پرچم لہرا رہا تھا اور ہر طرف’’جے شری رام‘‘اور’بھارت ماتاکی جئے‘‘کے نعرے گونج رہے تھے۔
اسی دوران، انڈین نیشنل کانگریس نے بھی اپنی چھ نشستوں کے ساتھ اپنی بقا ء کی جنگ جیت لی تھی۔ لیکن ان کی کارکردگی اس بار کچھ مایوس کن رہی خاص طورپرجموں صوبہ میں جہاں پارٹی نے بیشتر نشستوں پراپنے اُمیدوار کھڑے کئے تھے لیکن محض ایک نشست راجوری (ایس ٹی)پرپارٹی اُمیدوار افتخار احمد کامیاب ہوئے باقی تمام اُمیدوارشکست سے دوچار ہوئے جن میں کئی بڑے چہرے شامل ہیں ۔ ان میں رمن بھلہ، وقار رسول وانی ، تاراچند اورمولارام جیسے نام شامل ہیں۔
ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے محض تین نشستیں جیتنا حیران کن تھا۔دوسری طرف جموں و کشمیر پیپل کانفرنس کے بانی سجاد غنی لون اپنی ہی نشست بچاپائے اوروہ بھی محض 662ووٹوں سے جیت درج کرکے اپنی ناک بچاپائے۔ عام آدمی پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ایک ایک نشست پر قبضہ جما کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ محمدیوسف تاریگامی اپنی نشست آرام سے بچاپائے جبکہ عام آدمی پارٹی کے ڈوڈہ سے اُمیدوارمحراج الدین ملک نے زبردست اور چونکادینے والی کارکردگی میں بھاجپاکے گجے سنگھ راناکوشکست دی۔اس نشست پر دیگر دوبڑے چہرے نیشنل کانفرنس کے خالد نجیب سہراوردی اور ڈیموکریٹک پروگریسیو آزادپارٹی کے خالد نجیب سہراوردی بھی تھے لیکن ان تمام بڑے چہروں اوربڑی جماعتوں کے اُمیدواروں کو نوجوان محراج الدین ملک نے پچھاڑ دیا۔
اسمبلی انتخابات میں7 آزاد امیدواروں نے بازی پلٹ دی تھی۔دلچسپ یہ ہے کہ ان سات اُمیدواروں میں تین ایسے ہیں جنہوں نے نیشنل کانفرنس سے منڈیٹ نہ ملنے پرناراض ہوکرچناوی میدان میں قدم رکھااوراپنے جیت درج کرلی ۔اب یقینایہ واپس نیشنل کانفرنس میں گھرواپسی کریں گے جس کے بعد پارٹی کے نشستیں 45تک جاپہنچیں گی!۔ان میں سرنکوٹ (88)سے چوہدری محمد اکرم ،تھنہ منڈی (87)سے مظفر اقبال خان اوراندرول (48)سے پیارے لال شرما قابل ذکرہیں جونیشنل کانفرنس سے تعلق رکھتے تھے اورمنڈیٹ نہ ملنے پربطور آزاداُمیدوار میدان میں اُترے تھے اوربازی مارلی۔دیگر آزاداُمیدواروں میں لنگیٹ (6)سے خورشید احمد شیخ،شوپیاں (37)سے شبیر احمد کْلّے بنی (63)سے ڈاکٹر رمیشور سنگھ اور چھمب (82) سے ستیس شرما شامل ہیں۔واضح رہے کہ ستیش شرماکانگریس کے سابق ایم پی اوروزیرمرحوم مدن لال شرماکے صاجزادے ہیںجنہیں کانگریس نے منڈیٹ نہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی چیف منسٹر تاراچند کو موقع دیا لیکن یہاں ستیش شرمانے نہ صرف تاراچند کو دن میں تارے دکھادئے بلکہ بھاجپا کے راجیوشرماکوشکست فاش کیا۔
تمام 90 حلقوں کے نتائج کی مکمل فہرست :۔
وادی کشمیر:۔
حلقہ نمبر
حلقہ کا نام
جیتنے والے امیدوار
جیتنے والی جماعت
ووٹوں کا فرق
1
کرناہ
جاوید احمد مرچل
نیشنل کانفرنس
6,262
2
ترہگام
سیف اللہ میر
نیشنل کانفرنس
3,626
3
کپواڑہ
میر محمد فیاض
پی ڈی پی
9,797
4
لولاب
قیصر جمشید لون
نیشنل کانفرنس
7,871
5
ہندواڑہ
سجاد غنی لون
پیپلز کانفرنس
662
6
لنگیٹ
خورشید احمد شیخ
آزاد امیدوار
1,602
7
سوپور
ارشاد رسول کار
نیشنل کانفرنس
20,356
8
رفیع آباد
جاوید احمد ڈار
نیشنل کانفرنس
9,202
9
اوڑی
سجاد شفیع
نیشنل کانفرنس
14,469
10
بارہ مولا
جاوید حسن بیگ
نیشنل کانفرنس
11,773
11
گل مرگ
فاروق احمد شاہ
نیشنل کانفرنس
4,191
12
وگوڑا-کریری
عرفان حفیظ لون
کانگریس
7,751
13
پٹن
جاوید ریاض
نیشنل کانفرنس
603
14
سونہ واری
ہلال اکبر لون
نیشنل کانفرنس
13,744
15
بانڈی پورہ
نظام الدین بھٹ
کانگریس
811
16
گریز (ایس ٹی)
نذیر احمد خان
نیشنل کانفرنس
1,132
17
کنگن (ایس ٹی)
میاں مہر علی
نیشنل کانفرنس
3,819
18
گاندر بل
عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس
10,574
19
حضرت بل
سلمان ساگر
نیشنل کانفرنس
10,295
20
خانیار
علی محمد ساگر
نیشنل کانفرنس
9,912
21
حبہ کدل
شمیم فردوس
نیشنل کانفرنس
9,538
22
لال چوک
شیخ احسان احمد
نیشنل کانفرنس
11,343
23
چھانہ پورہ
مشتاق گورو
نیشنل کانفرنس
5,688
24
زڈی بل
تنویر صادق
نیشنل کانفرنس
16,173
25
عیدگاہ
مبارک گل
نیشنل کانفرنس
1,680
26
سینٹرل شالٹنگ
طارق حمید قرہ
کانگریس
14,395
27
بڈگام
عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس
18,485
28
بیرواہ
شفیع احمد وانی
نیشنل کانفرنس
4,161
29
خان صاحب
سیف الدین بھٹ
نیشنل کانفرنس
11,614
30
چرار شریف
عبد الرحیم راتھر
نیشنل کانفرنس
11,496
31
چاڈورہ
علی محمد ڈار
نیشنل کانفرنس
17,218
32
پامپور
حسنین مسعودی
نیشنل کانفرنس
2,763
33
ترال
رفیق احمد نائیک
پی ڈی پی
460
34
پلوامہ
وحید الرحمان پرا
پی ڈی پی
8,148
35
راجپورہ
غلام محی الدین میر
نیشنل کانفرنس
14,313
36
زیناپورہ
شوکت حسین غنی
نیشنل کانفرنس
13,233
37
شوپیاں
شبیر احمد کلے
آزاد امیدوار
1,207
38
ڈی ایچ پورہ
سکینہ مسعود
نیشنل کانفرنس
17,449
39
کولگام
محمد یوسف تاریگامی
سی پی آئی(ایم)
7,838
40
دیوسر
پیرزادہ فیروز احمد
نیشنل کانفرنس
840
41
ڈورو
غلام احمد میر
کانگریس
29,728
42
کوکرناگ (ایس ٹی)
ظفر علی کھٹانہ
نیشنل کانفرنس
6,162
43
اننت ناگ ویسٹ
عبد المجید بھٹ
نیشنل کانفرنس
10,435
44
اننت ناگ
پیرزادہ محمد سید
کانگریس
1,686
45
سری گفوارہ-بیجبہاڑا
بشیر احمد شاہ ویری
نیشنل کانفرنس
9,770
46
شانگس-اننت ناگ ایسٹ
ریاض احمد خان
نیشنل کانفرنس
14,532
47
پہلگام
الطاف احمد وانی
نیشنل کانفرنس
13,756
48
اندر وال
پیارے لال شرما
آزاد امیدوار
643
49
کشتواڑ
شگن پریہار
بھارتیہ جنتا پارٹی
521
50
پاڈر-ناگسینی
سنیل کمار شرما
بھارتیہ جنتا پارٹی
1,546
51
بھدرواہ
دلیپ سنگھ
بھارتیہ جنتا پارٹی
10,130
52
ڈوڈہ
مہراج ملک
عام آدمی پارٹی
4,538
53
ڈوڈہ ویسٹ
شکتی راج پریہار
بھارتیہ جنتا پارٹی
3,453
54
رام بن
ارجن سنگھ راجو
نیشنل کانفرنس
9,013
55
بانہال
سجاد شاہین
نیشنل کانفرنس
6,110
56
گلاب گڑھ (ایس ٹی)
خورشید احمد
نیشنل کانفرنس
6,527
57
ریاسی
کلدیپ راج دوبے
بھارتیہ جنتا پارٹی
18,509
58
شری ماتا ویشنو دیوی
بلدیو راج شرما
بھارتیہ جنتا پارٹی
1,995
59
ادھمپور ویسٹ
پون کمار گپتا
بھارتیہ جنتا پارٹی
20,752
60
ادھمپور ایسٹ
رنبیر سنگھ پٹھانیا
بھارتیہ جنتا پارٹی
2,349
61
چنینی
بلونت سنگھ منکوٹیا
بھارتیہ جنتا پارٹی
15,611
62
رام نگر (ایس سی)
سنیل بھاردواج
بھارتیہ جنتا پارٹی
9,306
63
بنی
ڈاکٹر رمیشور سنگھ
آزاد امیدوار
2,048
64
بلاور
ستیش کمار شرما
بھارتیہ جنتا پارٹی
21,368
65
بسوہلی
درشن کمار
بھارتیہ جنتا پارٹی
16,034
66
جسروٹا
راجیو جسروٹیا
بھارتیہ جنتا پارٹی
12,420
67
کٹھوعہ (ایس سی )
ڈاکٹر بھارت بھوشن
بھارتیہ جنتا پارٹی
12,117
68
ہیرانگر
وجے کمار
بھارتیہ جنتا پارٹی
8,610
69
رام گڑھ (ایس سی)
ڈاکٹر دیوندر کمار منیال
بھارتیہ جنتا پارٹی
14,202
70
سانبہ
سرجیت سنگھ سلاتھیا
بھارتیہ جنتا پارٹی
29,481
71
وجے پور
چندر پرکاش
بھارتیہ جنتا پارٹی
19,040
72
بشناہ (ایس سی )
راجیو کمار
بھارتیہ جنتا پارٹی
15,627
73
سوچھت گڑھ (ایس سی )
گھارورام
بھارتیہ جنتا پارٹی
11,141
74
آر ایس پورہ(جموں ساؤتھ
ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا
بھارتیہ جنتا پارٹی
1,966
75
باہو
وکرم رندھاوا
بھارتیہ جنتا پارٹی
11,251
76
جموں ایسٹ
یدھویر سیٹھی
بھارتیہ جنتا پارٹی
18,114
77
نگروٹہ
دیوندر سنگھ رانا
بھارتیہ جنتا پارٹی
30,472
78
جموں ویسٹ
اروند گپتا
بھارتیہ جنتا پارٹی
22,127
79
جموں نارتھ
شام لال شرما
بھارتیہ جنتا پارٹی
27,363
80
مر (ایس سی )
سرندر کمار
بھارتیہ جنتا پارٹی
23,086
81
اکھنور (ایس سی )
موہن لال
بھارتیہ جنتا پارٹی
24,679
82
چھمب
ستیش شرما
آزاد امیدوار
6,929
83
کالاکوٹ-سندر بنی
رندھیر سنگھ
بھارتیہ جنتا پارٹی
14,409
84
نوشہرہ
سریندر کمار چودھری
نیشنل کانفرنس
7,819
85
راجوری (ایس ٹی)
افتخار احمد
کانگریس
1,404
86
بدھل (ایس ٹی)
جاوید اقبال
نیشنل کانفرنس
18,908
87
تھنہ منڈی (ایس ٹی)
مظفر اقبال خان
آزاد امیدوار
6,179
88
سرنکوٹ (ایس ٹی)
چودھری محمد اکرم
آزاد امیدوار
8,851
89
پونچھ حویلی
اعجاز احمد جان
نیشنل کانفرنس
20,879
90
مینڈھر (ایس ٹی)
جاوید احمد رانا
نیشنل کانفرنس
14,906

https://lazawal.com/?page_id=182911/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا