جموں، کٹرہ اور اودھم پور سے ایودھیا تک 3 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی:حکام

0
0

جموں، // انڈین ریلوے ماہ رواں کے دوران ہی جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ، ضلع اودھم پور اور جموں سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹرہ، اودھم پور اور جموں سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اودھم پور سے ٹرین چلانے کا سلسلہ 16 فروری کو جبکہ جموں سے 22 فروری اور کٹرہ سے 27 فروری سے شروع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور – ایودھیا – اودھم پور ٹرین نمبر 04680 فروری کی 16 تاریخ کو اودھم پور سے 10 بجکر 50 منٹ پر ایودھیا کے لئے روانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جموں – ایودھیا – جموں خصوصی ٹرین نمبر 04610 جموں سے 20 فروری کو 11 بجکر 55 منٹ پر ایودھیا کے لئے روانہ ہوگی جبکہ کٹرہ – ایودھیا -0 کٹرہ ٹرین نمبر 04606 کٹرہ سے 27 فروری کو 10 بجرک 25 منٹ پر ایودھیا کا سفر اختیار کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا