جموئی، 05 اگست (یو این آئی) بہار میں جموئی ضلع کے سکندرا تھانہ علاقے میں پیر کی صبح سات دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پیر کی صبح سکندرا کا رہنے والا سریندر پنڈت اپنی دکان پر چائے بنا رہا تھا اس دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے چائے کا دکاندار جھلس گیا، اس دوران آگ نے آس پاس کی 6 دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعہ میں لاکھوں روپے کی املاک جل کر تباہ ہوگئیں۔ چائے کے دکاندار کو مقامی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔