جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے آس پاس کی سڑکوں پر پانی آیا: کیجریوال

0
0

نئی دہلی، 13 جولائی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ندی کے ارد گرد کی سڑکوں پر پانی آگیا ہے۔
مسٹرکیجریوال نے آج ٹویٹ کیا، ’’یمونا کی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب پانی 208.46 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے جمنا کے آس پاس کی سڑکوں پر پانی بھرگیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ان راستوں پر نہ جائیں۔
انہوں نے کہا، “جن آبادی والے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے وہاں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ وہاں رہنے والے لوگوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا سب سے اہم ہے۔ دہلی کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں ہر ممکن طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر کیجریوال نے کل جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ جمنا میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور دہلی میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ دہلی میں جمناکی خطرناک سطح 205.33 میٹر ہے، جب کہ اس وقت دہلی میں جمنا کی پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبور کر کے 207.71 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے 1978 میں جمنا کی زیادہ سے زیادہ پانی کی سطح 207.49 میٹر تک پہنچ گئی تھی، اس وقت دہلی میں سیلاب آیا تھا۔ دہلی کا 45 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور یہاں پانی کی سطح اور بھی اوپر پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا