جل دیوالی :’ پانی کے لیے خواتین ،خواتین کے لیے پانی‘مہم جموں و کشمیرمیں جاری

0
0

216 خواتین سیلف ہیلپ گروپ ممبران نے 16 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کیا
لازال ڈیسک

سری نگر؍؍جل دیوالی’پانی کے لیے خواتین، خواتین کے لیے پانی‘ مہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے اپنی نوعیت کی اہم پہل جموں اور کشمیر میں مہم کے دوسرے دن بھی جاری رہی۔واضح رہے اس مہم میں اب تک 216 خواتین سیلف ہیلپ گروپ ممبران نے 16 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کیا جس میں بوریا پمپنگ اسٹیشن، کالکا کالونی، باہو فورٹ جموں – سیٹلی، نگروٹہ بائی پاس، جموں ، رنگیل گاندربل، الستنگ سری نگر/ گاندربل شامل ہیں۔وہیںدورے کے دوران، شریک ایس ایچ جی اراکین کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی میں شامل اہم طریقہ کار دکھایا گیا۔دریں اثناء حصہ لینے والی خواتین کے ایس ایچ جیز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ فعال طور پر ملکیت کا احساس پیدا کریں اور پانی کے بنیادی ڈھانچے سے تعلق رکھیں۔اس موقع پر پانی کے درست استعمال، آبی ذخائر کے تحفظ اور اسے دانشمندی سے استعمال کرنے کا عہد کیا گیا اور سوچے سمجھے اقدامات اور تندہی سے فیصلہ سازی کے ذریعے اس قیمتی وسائل کی حفاظت کے لیے ہاتھ ملانے کا عہد کیا گیا۔وہیں ان کی شرکت کے اعتراف کے طور پر، خواتین ایس ایچ جیزاراکین کو سووینئرز پیش کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا