جل جیون مشن کے تحت پندرہ کروڑ گھروں کو مل رہا ہے نل سے پانی : پاٹل

0
0

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کو لوک سبھا میں کہا کہ جل جیون مشن کے تحت ملک بھر میں 15 کروڑ گھروں کو نل سے پانی مل رہا ہے۔
جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے ستر سالوں میں پینے کے پانی کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو جل جیون مشن کے ساتھ آنا پڑا۔ جل جیون مشن میں یہ واضح ہے کہ اس اسکیم کو ریاستی حکومت نافذ کرتی ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
ایک دیگر ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر پاٹل نے کہا کہ دمن اور دیو جزیرے کے سبھی گھروں کو نل کا پانی مل رہا ہے۔ تاہم، دمن اور دیو سے آزاد رکن پارلیمان، امیش بھائی پاٹل نے ایک ضمنی سوال میں کہا کہ ان کی ریاست کے 90 فیصد گھروں میں نل کا پانی نہیں ہے اور حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ اس کے جواب میں جل شکتی وزیر نے کہا کہ وہاں کے تمام سرپنچوں نے تحریری طور پر بتایا ہے کہ تمام گھروں میں نل کا پانی آ رہا ہے، اس لیے جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا