جشن ردائے فضیلت و اجتماع خواتین کا کامیاب انعقاد

0
0

مولانا آزاد گارڈن میں خواتین اسلام کی کثیر تعداد میں شرکت
مدرسہ رقیہ للبنات کوٹرگیٹ کاسالانہ پروگرام جشن ردائےفضیلت وقرات بعدنمازِعصرجس کی شروعات قرآن کریم کی تلاوت سے ہوئی مدرسہ کی طالبہ نےقرات کی۔
حمد ونعت کےبعدمکالمہ پیش کیاگیا
مدرسے کی طالبات نے بےپردگی اورہمارامعاشرہ
کےموضوع پہ مکالمہ پیش کیاجسے حاضرین نے بہت پسندکیا۔
مہمان خصوصی میں
محترمہ عالمہ شاہدہ افتخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ ماضی ہماراروشن و تابناک تھااپنی نسلوں کو دینی تعلیم وتربیت کے ذریعے مستقبل کو بھی روشن و تابناک بنائیں
مرکزی خطیبہ ذیشان محترمہ سیدہ قیصراپا نےاصلاح معاشرہ پرایک جامع گفتگو فرمائی۔بالخصوص ماؤ ںبنوں کو دینی تعلیم وتربیت کے حوالے سے کہاکہ ایک ماں دین دار ہوگی توگودمیں پلنے والا بچہ دیندار اورپھرایک اچھا معاشرہ تشکیل پانے گا۔
الحمدللہ ہرسال کی طرح اس سال بھی علم دین کے فروغ اور
بےپردگی کی اصلاح کےلئے
بھرپور کوشش کی گئی خواتین اسلام سے گذارش کی گئی
معاشرے کی اصلاح کے لیے کوششں جاری رکھیں ۔
مدرسہ رقیہ للبنات میں اس سال 14 فارغات رہیں
مدرسہ رقبہ للبنات میں جہاں تعلیم کابہترانتظام وہیں پہ تربیت پربھی توجہ دی جاتی ہے
اور سالانہ امتحان وغیرہ سب بڑےہی نظم وضبط سے ہی چل رہےہیں
جس کےلئے آ پکی توجہ کی ضرورت ہے
اور سامعین نےبڑی توجہ سے سماعت کیا ن اخیرمیں صلاہ سلام اور دعا پر اختتام ہوا ۔
خصوصی شرکاء میں
عالمہ ثریّا آپا نے صدارت فرمائی( صدرمعلمات مدرسہ رقبہ للبنات کوٹرگیٹ بھیونڈی)
عالمہ متینہ آ پاعالمہ تبسم آ پا عالمہ نسرین آ پاعالمہ مسکان آ پا (معلمات مدرسہ رقبہ للبنات)اور بہت شے فادغات نے شرکت کی
جہاں پر خواتین کے لئے پردہ کا انتظام کیا گیا تھا
اوربہت ساری خواتین نے بھی شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا