جسمانی طور ناخیز افراد میں سکوٹیوں کی تقسیم کاری قابل تحسین قدم

0
0

پونچھ میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے135سکوٹیاں فراہم کی گئیں
ریاض ملک
منڈی؍؍؍ پونچھ میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے معذورین میں 135سکوٹیاں فراہم کرناایک اہم قدم ہے۔ جس کے لئے جہاں محکمہ سوشل ویلفئیر کے ضلع وتحصیل افیسران قابل مبارک باد ہیں۔ جنہوں نے سماج میں ان جسمانی طور پر ناخیز افراد کو ایک مقام بخشا۔اور تعلیمی سفر جاری رکھنے اور کچھ کو تجارت اور نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لئے سکوٹیاں فراہم کی ہیں۔اس سارے سلسلہ کو ان معذورین سے لیکر اعلی حکام تک آواز بلند کرنے میں پیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چئیرمین محمد فرید ملک کی انتھک کوششیں اور محنتیں کارگر رہی ہیں۔جس کی وجہ سے جموں وکشمیر کے چپہ چپہ میں محکمہ سماجی بہبود نے جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے سکوٹیاں فراہم کرنے کی مہیم چلائی ہے۔ اس حوالے سے متعدد ناخیز افراد نے محکمہ کے حکام کا شکریہ اداکیا۔وہی پر محمد فرید ملک کی کوششوں اور کاوشوں پر ان کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرید ملک نے اس سے قبل سکوٹیوں کی فراہمی میں محکمہ کے ساتھ اہم تعاون پیش کیا۔ جگہ جگہ افیسران اعلی حکام اور انتظامیہ کے اگے ان بے یارومددگار لوگوں کی فریاد لیکر متحرک رہے۔ جس کی وجہ سے اج معذورین کو یہ سکوٹیاں مل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے پنشن کے اضافہ ،معذورین کے لئے بیت الخلاء ،محکمہ صحت سے معزورین کو بلاناغہ کارڈ ودیگر بہت سارے محکموں سے ان معزورین کی امداد کا معاملہ اٹھایاہے۔ جس کے لئے وہ قابل مبارک باد ہیں۔ داود احمد ودیگر لوگوں نے محکمہ سماجی بہبود وسماجی کارکن محمد فرید ملک کا شکریہ اداکیا۔جنہوں نے ان بے یارومددگار لوگوں کے لئے معزور ہوتے ہوئے بھی اپناسب کچھ وقف کردیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا