ےواین این
واشنگٹن //امریکا اور جنوبی کوریا سالانہ بنیادوں پر ہونے والی دو مشترکہ عسکری مشقوں کا سلسلہ ختم کر دے گا۔ امریکی محمکہ دفاع پینٹا گون کے مطابق اس اقدام کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے سلسلے میں سفارت کاری کو موقع دینا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن جزیرہ نما کوریا پر تنا میں کمی چاہتا ہے اور اسے جوہری ہتھیاروں سے صاف بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی دوسری مرتبہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔