جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر کی پریس کلب مینڈھر کے نام سے باڈی تشکیل

0
0

جاوید اقبال خان بلا مقابلہ صدر منتخب ,مینڈھر میں پریس کلب کا قیام اولین کوشش
لازوال ڈیسک
مینڈھر//ورکنگ جنرنلسٹ ایسوسیشن مینڈھر کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت تعظیم حسین شاہ کاظمی نے کی جس میں تمام صحا فیو ں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر جنرنلسٹ ایسوسیشن مینڈھر کی پریس کلب مینڈھر کے نام سے ایک باڈی تشکیل دی گئی جس میں جاوید اقبال خان کو تیسری بار لگاتار بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا جبکہ طارق خان نائب صدر، سبھاش بالی چیئر مین،راہی کپور جنرل سکریٹری، ناظم علی منہاس ترجمان،اعجاز کوہلی خزنچی،روہنی چندن سکریٹری اور تعظیم حسین شاہ کو معاون سکریٹری بنایا گیا جبکہ رجت کپور ،داﺅد خان، ونود دتہ،وحید اقبال ایسوسی ایشن کے ممبر ہوں گے۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ اخلاق چوہان کو لیگل ایڈوئزر بنایا گیا۔اس موقعہ پر تمام ایسوسیشن کے ممبران نے اپنے اپنے مطالبات نئی بنائی گئی باڈی کے سامنے رکھے ۔اس موقعہ پر صدر ایسوسی ایشن نے بولتے ہوئے کہا کہ ہمارا باڈی تشکیل دینے کا مطلب ہے کہ ہم لوگ زیادہ تر سرحدی پٹی پر کام کرتے ہیں اور یہاں پر لوگوں کے بے شمار مطالبات ہیں جن کو ہم نے ایمانداری سے انجام دینا ہے تاکہ غریب لوگوں کے مطالبات حل کئے جائیں اور ہر ایک رپورٹر نے ایماندار ی سے کام کرنا ہے جس کی اہم ضرورت ہے۔ آخر میں صدر موصوف نے تمام جنرنلسٹوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ایک بار پھر مجھے صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا۔اور مجھے امید ہے کہ آپ تمام لوگ ایمانداری سے میرا ساتھ دو گئے تاکہ ہمیں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مینڈھر سب ڈویژ ن کے اندر پریس کلب کیلئے اعلی سطح کے افیسران سے بات کریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ مینڈھر کے اندر پریس کلب قائم ہو جس کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ سرحدی علاقہ ہے اور یہاں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ آئے روز لگا رہتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا