جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی تین روزہ ہڑتال کے باعث ٹریفک متاثر

0
0

برلن، // جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں نے بدھ سے تین روزہ ہڑتال کر دی، جس سے ملک بھر میں مسافروں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوگئی۔
منگل کی رات سے مال گاڑیوں کا آپریشن ٹھپ ہے۔ جرمنی کی قومی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان ہڑتال کے دوران ہنگامی خدمات چلا رہی ہے، لیکن لمبی دوری کی پانچ میں سے صرف ایک ٹرین چل سکے گی۔ قومی ریل آپریٹر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’علاقے میں ٹریفک بھی بڑے پیمانے پر کم ہو گیا ہے۔‘‘
جرمن لوکوموٹیو ڈرائیورز یونین (جی ڈی ایل) اجرت معاوضے کے ساتھ کام کے اوقات کو کم کر کے چار دنوں میں 35 گھنٹے کرنے اورماہانہ 555 یورو (605 امریکی ڈالر) اجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں ڈوئچے بان کی جانب سے تنخواہ میں 11 فیصد اضافے کی پیشکش کو بغیر کسی بات چیت کے مسترد کر دیا گیا تھا۔
ڈائچے بان کے آجروں کی ایسوسی ایشن اے جی وی موو کے مینیجنگ ڈائریکٹر فلورین ویہ نے کہا ’’جی ڈی ایل اپنے مطالبات کو ایک ایک کرکے آگے بڑھانا چاہتی ہے، ورنہ یہ ہڑتال پر چلی جائے ی، لیکن اجتماعی سودے بازی اس طرح کام نہیں کرتی ہے، ہم آگے بڑھ چکے ہیں، اب جی ڈی ایل کی باری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا