جب سی وی آنند بوس گورنر رہیں گے اس وقت تک میں راج بھون نہیں جائوں گی: ممتا بنرجی

0
0

کلکتہ// مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےآج گورنر سی وی آنند بوس کی سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب ان کے خلاف ایک خاتون نے چھیڑ خوانی کے الزامات عائد کئے ہیں تو انہوں نے اخلاقی طور پر استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔
ترنمول کانگریس کی ہگلی امیدوار رچنا بنرجی کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک بوس گورنر رہیں گے وہ راج بھون کے اندر قدم نہیں رکھیں گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر کہتے ہیںکہ وہ دیدی گیری برداشت نہیں کیا جائے گا۔مگر میں کہتی ہوں کہ بنگال میں آپ کی دادا گیری کام نہیں آئے گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر اگر حق پر تھے تو وہ پہلے وہ اخلاقی طور پر استعفیٰ دیتے اور آزادانہ جانچ میں تعاون کرتے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو پھر انہیں اس عہدہ پر واپس بلایا جاتا ۔
انہوں نے کہا، "بوس کو یہ بتانا چاہیے کہ ان پر ایسے الزامات عائد کیے جانے کے بعد انہیں استعفیٰ کیوں نہیں دینا چاہیے۔”
راج بھون میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خاتون ملازم نے گزشتہ ہفتے کلکتہ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بوس نے 24 اپریل اور 2 مئی کو گورنر ہاؤس میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔بوس نے 9 مئی کو راج بھون کے متعدد سی سی ٹی وی فوٹیج کی اسکریننگ کی تھی تاکہ ان کے خلاف لگائے گئے چھیڑ چھاڑ کے الزامات کو ہوا صاف کیا جا سکے۔
گورنر نے ایک ترمیم شدہ ویڈیو جاری کی ہے۔ میں نے پوری فوٹیج دیکھی اور اس کے مندرجات چونکا دینے والے ہیں۔ مجھے ایک اور ویڈیو ملی ہے۔ آپ کا طرز عمل شرمناک ہے۔میں راج بھون نہیں جاؤں گی جب تک وہ گورنر نہیں ہیں۔ میں سڑکوں پر ان سے ملنے کو ترجیح دیں گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا