ہانگ کانگ، 21 جولائی (یو این آئی) جاپان میں اتوار کو زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو 04:27 پر آنے والے زلزلے کی شدت، جاپان میں اکیشی سے 66 کلومیٹر مشرق جنوب مشرق میں ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 23.9 کلومیٹر کی گہرائی میں 42.71 ڈگری شمالی عرض البلد اور 145.54 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔