جاوید ریشی نے ڈنہ لورن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کیا افتتاح

0
0

سےد نےاز شاہ
منڈی//منڈی کے بلاک لورن کے ڈنہ کرکٹ گراو¿نڈ میں (لورن بلاک چمپئن شپ) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کے صدر جاوید اقبال ریشی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جاوید ریشی نے ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے پر آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے منشیات جیسی بری عادات میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے جن کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے ایسے ٹورنامنٹ منعقد کروانا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ڈنہ کے کرکٹ گراو¿نڈ کی حالت زار پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر پنچال کے پہاڑیوں کے دامن میں واقع اس گراو¿نڈ پر اگر توجہ مرکوز کی جائے تو یہ گراو¿نڈ پونچھ ضلع کا کامیاب ترین میدان بن سکتا ہے جہاں موسم گرما میں سیاح کی آمد و رفت کے ساتھ یہاں ضلع سطحی ٹورنامنٹ بھی منعقد کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ لورن بلاک کیلئے مذکورہ میدان کا جائزہ لے کر اس میدان کو کھیل کا میدان بنایا جائے جس سے یہاں سپورٹس کو فوقیت ملے گی اور یہاں نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ روزگار کمانے کے مواقع بھی فراہم ہونگے اس موقع پر افتتاحی میں چوہدری محمد سفیر، جمال الدین تیڑوا، پرویز چیچی، بشارت میر، عبدالحمید اور شبیر حسین کے علاوہ کئی دیگران موجود تھے۔ جانکاری کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈنہ سپر سٹار اور ہایر سیکنڈری لورن کی کرکٹ ٹیموں کے میں کھیلا گیا جس میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہایر سیکنڈری نے 99 سکور بنائے جس تعقب کا پیچھے کرتے ہوئے ڈنہ سپر سٹار نے 13ویں اور میں بآسانی جیت لیا۔ یہ ٹورنامنٹ ساجد چوہدری، محمود ملک، امجد سفیر، اعجاز کٹاریہ، دانش نذیر، مختار بٹ، فاروق چیچی، سائیں محمد حنیف اور اسحاق تانترے کی جانب سے منعقد کروایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا