جاوید اختر کا انتقال ملت کے لئے عظیم خسارہ:ڈاکٹر ازہری

0
0

صابو صدیق کے سابق پرنسل کی رحلت پر تعزیتی پروگرام کا انعقاد
کالی کٹ ]عبدالکریم امجدی [
ناندر کے معروف کاری باری اور ایم آئی ایم مہاراشڑا کے جنرل سکریٹری،صابو صدیق کے سابق پرنسپل پروفیسر جاوید اختر کی گذشتہ ۲روز قبل ایک کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی رحلت پر آج یہاں مرکز نالج سٹی میں ایم کے سی مینجنگ ڈائیرکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی قیادت میں دعا خوانی اور تعزیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس اراکین ادارہ شریک رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاوید اختر کے انتقال میں ہم سب شریک غم ہیں۔ مرحوم ایک اچھے اور اعلیٰ ظرف کے انسان تھے، پورا گھرانہ تعلیم یافتہ اور ملت کی ترقی کے خواہاں تھا۔ مرحوم جاوید سماجی کار کن تھے،جن کی رحلت سے ملت کا خسارہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ سمردھی ہاوے پر پروفیسر جاوید اختر کا کار حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں انکی اہلیہ شمیمہ بیگم اور بیٹا ارقم الدین شدید طور پر زخمی ہوئے اور بالآخر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔مرکز نالج سٹی میں زیر تعلیم مرحوم پروفیسر جاوید اختر کی بیٹی  شیخ نائرہ ادیان جاوید کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ نے اظہار افسردگی جتایا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا