جاوید احمد ڈار نے عوامی نمائندوں اور مختلف وفود سے ملاقات کی

0
0

لوگوں کو بروقت شکایات کے اَزالے اور فوری خدمات کی فراہمی کی یقینی دہانی کی

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍وزیر برائے زرعی پیداوار اور دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں مختلف قانون سازوں اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی۔اُنہوں نے نمائندوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات اور مسائل کوبغور سنا اور حقیقی مسائل پر فوری کارروائی کا یقین دِلایا۔وزیر موصوف نے ملاقاتوں کے دوران عوامی شکایات کے مؤثر ازالے اور عوام الناس تک خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ جاوید احمد ڈار جو الیکشن اور کوآپریٹیو محکموں کے وزیر بھی ہیں، نے کہا کہ عوامی شکایات حکومتی پروگراموں اور پالیسیوں کی کارکردگی کے بارے میں قیمتی آرأ فراہم کرتی ہیں جس سے حکومت کو مؤثر طریقے سے فراہمی اور نچلی سطح پر بہتری کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Javid_Ahmad_Dar
اُنہوں نے یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا اوراِس کے علاوہ عوام الناس تک مؤثر خدمات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔متعلقہ افسران کو اُن کے مسائل کے بروقت حل کے لئے موقعے پر ہی ہدایات بھی دی گئیں۔وزیرموصوف سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں ایم ایل اے گریز نذیر احمد خان، ایم ایل اے پہلگام الطاف احمد وانی، ایم ایل اے چاڈورہ علی محمد ڈار، ایم ایل اے خانصاب سیف الدین بٹ، ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ، ایم ایل اے بیروہ ڈاکٹر محمد شفیع، ایم ایل اے بارہمولہ جاوید احمد بیگ اور ایم ایل اے بانڈی پورہ ہلال احمد لون شامل ہیں۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت مسائل کے بروقت حل اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے مؤثر حکمرانی اور عوامی اطمینان پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا