ممبئی، //بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی آنے والی فلم ویدا 12 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
جان ابراہم نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ویدا کے دو پوسٹرز جاری کیے ہیں جس کی پہلی تصویر میں جان بندوق کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں، لیکن چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے، وہیں دوسرے پوسٹر میں فلم کے نام کے ساتھ جان ابراہم اور شروری نظر آ رہے ہیں۔
ہدایت کار نکھل اڈوانی نے کہا، ‘ویدا’ صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ حقیقی زندگی کی کہانی سے متاثر ہے اور ہمارے معاشرے کا آئینہ بھی ہے۔ انہوں نے جان، شروری اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہا- میں آخر کار ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہوں۔
زی اسٹوڈیو، ایمے انٹرٹینمنٹ اورجے اے انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس اور نکھل اڈوانی کی ہدایت کردہ، اسیم اروڑہ کی تحریر کردہ، ‘ویدا’ 12 جولائی 2024 کو ریلیز ہوگی۔