جامع مسجد کے باہر امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 10 افراد گرفتار:پولیس

0
0

xسری نگر، // پولیس نے گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد کے باہر امن کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اس سلسلے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد کے باہر امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 10 شر پسندوں کو گرفتار کیا’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘ان پر قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا’۔پولیس نے اپنے اس پوسٹ میں لوگوں سے ایسی حرکات سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز جمعہ کے موقع پر 4 سال بعد جامع مسجد میں خطبہ جمعہ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا