انتظامیہ کمیٹی نے اپنی مسجد کے امام کو عمرہ حج کے لیے بھیج کر قابلِ ستائش کام کیا
ایم شفیع رضوی
ادھمپور// جامع مسجد شریف جگانوں ادھمپور کی طرف سے اپنی مسجد کے امام کو عمرہ حج کے لیے انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کی طرف سے سارے اخراجات اٹھائے گئے ہیں یہ سن کر تمام قارئین کرام کا دل مسرت و شادمانی سے باغ باغ ہو جائے گا یہ تاریخی و مثالی کارنامہ کے بارے میں پڑھ کر کہ جامع مسجد شریف جگانوں اودھم پور کی پوری انتظامیہ کمیٹی جس میں قابلِ ذکر صدر حاجی عبد الرشید و چوہدری منظور و حاجی مسلم دین ومحمد اشرف حاجی مراد علی و عبد الاکرم و محمد یونس محمد صدیق وغیرہ نے مل کر امام جامع مسجد جگانوں حضرت حافظ عبد التواب کو اپنی کفالت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حرمین شریفین روانہ کیا ہے یقیناً ایسے تاریخی و مثالی کارنامہ بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں قابلِ مبارکباد و قابلِ ستائش ہیں ایسے نوجوانوں کا جذبہ اور انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کے جذبے اور حوصلوں کو سلام جہاں ایک طرف لوگ امام کو تنخواہ دینے سے بھی قطراتے ہیں اور امام کے ساتھ طرح طرح کے اختلافات لڑائی جھگڑے کرنے کے لیے ہم متن مصروف رہتے ہیں کہیں بار اس طرح کی خبریں موصول ہوتی ہیں کہ امام مسجد کے ساتھ بدتمیزیاں کی گئی ہیں لیکن ایسے میں یہ خبر نہایت ہی اطمینان بخش ہے کہ انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے اپنے اپنے خرچے پر امام مسجد کو عمرہ حج کے لیے روانہ کیا گیا ہے جس کی ہر طرف سے سراہنا کی جا رہی ہے اور انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔