رسانہ کی آٹھ سالہ معصوم کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے:مقررین
تبریز ملک
درہالدرہال جامع مسجد میں امام وخطیب حافظ وقاری محمد سعیدنقشبندی کی سرپرستی میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں حکومت وقت سے گزارش کی کہ کٹھوعہ میں جوآٹھ سالہ معصوم کے ساتھ ہوا اور اس کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا اس کے قاتلوں کی جلد از جلد کڑی سے کڑی سزا دی جائے کیونکہ یہ صرف ایک معصوم کا قتل نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل ہے۔مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموںکو پھانسی دی جائے تاکہ کوئی بھی مجرم جرم کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے ۔اس تقریب میںعوام کی ایک بڑی تعداد نے کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں کا تحفظ کیا جائے ۔تقریب کے آخر میںدعا کے موقع پر اللہ پاک کی بارگاہ میں کٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم کی مغفرت کیلئے اور اس کے والدین کے صبر کیلئے دعا کی گئی ۔