طلباء نے تلاوت ،نعت وتقاریر پیش کیں ،اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
منڈی؍؍سرزمین سلونیاں کی جامع مسجد جابہ میں تمام مکاتب کے طلبہ کے مابین ایک تاریخ ساز اور عظیم الشان مسابقہ سنی تنظیم مسابقہ کے زیر اہتمام ہوا منعقد۔ واضح رہے ابنائے دارالعلوم ضیائالاسلام لورن نے اس کاز کو شروع کیا۔اس مسابقے میں طلباء نے تلاوت نعت وتقاریر میں حصہ لیا۔ وہیں اس مسابقے میں ججز مولانامفتی غلام محمد نعیمی صدر مفتی تحصیل منڈی، مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی مدرس جامعہ انوارالعلوم پونچھ تشریف لا تھے جنہوں نے اپنے فرض منصبی کو نہایت ہی لاجواب طریقے سے اداکیا۔ اس مسابقے میں کافی سارے بچوں نے شمولیت کی۔ تاہممسابقے میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
اس مسا بقے میں کثیر تعداد میں علمائے کرام تشریف لائے بالخصوص شہزادہ حضور تاج الاسلام حضرت مونس میاں ذید شرفہ، خطیب اہلسنت مولانا عبدالحمید نعیمی، ماہر علم وفن مولانامفتی سکندر حیات خان مصباحی الازہری، مولانامفتی نثار احمد نعیمی ناظم اجلاس مولانا جاوید رضا نوری نعیمی کے علاوہ مقتدر علمائے کرام شامل ہوئے۔اس موقع پر حافظ محمد الیاس قادری نے اساتذہ مکاتب اور سنی تنظیم مسابقہ کے تمام ارکان کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اس کار خیر کو انجام دیا۔