جامع مسجد بلالیہ غوثیہ میں معرکہ کرب و بلا وشہدائے کربلا کی مناسبت سے پروگرام ہوا منعقد

0
0

تاریخ کی دو قربانیاں پوری تاریخ میں منفرد مقام اور نہایت عظمت و اہمیت کی حامل ہیں:علمائیکرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍9 محرم الحرام کو جامع مسجد بلالیہ غوثیہ میں معرکہ کرب و بلا شہدائے کربلا شہادت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل ذکر امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد ہوا۔ وہیں اس موقع پر صبح نو بجے تا گیارہ بجے قرآن خوانی بعدہ فلسفہ شہادت کی مناسبت سے طلبہ کرام مدرسہ بلالیہ غوثیہ نے نعت و منقبت پیش کئیں۔ اس موقع پر علماء کرام نے فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ تاریخِ انسانی کی دو قربانیاں پوری تاریخ میں منفرد مقام اور نہایت عظمت و اہمیت کی حامل ہیں، ایک امام الانبیاء ، سیّدالمرسلین، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ، احمد مجتبیٰؑ کے جدِّاعلیٰ، حضرت ابراہیمؑ و اسمٰعیل ؑکی قربانی اور دوسری نواسۂ رسولؐ، جگر گوشۂ علیؑ و بتولؑ شہیدِ کربلا حضرت امام حْسینؑ کی قربانی۔ دونوں قربانیوں کا پس منظر غیبی اشارہ اور ایک خواب تھا، دونوں نے سرِتسلیم خم کیا اور یوں خواب کی تعبیر میں ایک عظیم قربانی وجود میں آئی۔ حضرت ابراہیمؑ کے خواب کی تعبیر دس ذی الحجہ کو پوری ہوئی اور سیّدنا حْسین ؑکا خواب دس محرم 61ھ کو تعبیر آشنا ہوا، دونوں خوابوں کی تعبیر قربانی تھی، دس ذی الحجہ کو منیٰ میں یہ خواب اپنے ظاہر میں رْونما ہوا اور دس محرم کو سرزمینِ کربلا پر اپنی باطنی حقیقت کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ یوں باپ نے جس طرزِ قربانی کا آغاز کیا تھا، تسلیم و رضا اور صبر و وفا کے پیکر، فرزند نے پوری تابانیوں کے ساتھ اس عظیم سنّت کو مکمل کیا۔ حضرت اسماعیلؑسے جس سنّت کی ابتدا ہوئی تھی، سیّدنا حْسینؑپر اس کی انتہا ہوئی۔ اس موقع پر آخر میں مدرسہ ھٰذا سے ناظرہ قرآن سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کرام کو جماعت اہلسنت صوبہ جموں رجسٹر کی جانب سے سند فراغت سے نوازا گیا ۔ادائیگی نماز جمعہ کے بعد صلاۃ وسلام اور تمام امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مولانا نعمان خان مصباحی منکوٹ مینڈھر، مولانا حافظ عبد المجید مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ،پرقگرام کے آرگنائزر حافظ وقاری عارف رضا منظری امام وخطیب ومدرس مدتسہ ھذا کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا