جامع مسجد اویس قرنی ڈونگس پونچھ میں عرس اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے محفل کا ہوا انعقاد

0
0

اعلیٰ حضرت نے ترجمہ کنز الایمان اور فتاوٰی رضویہ جیسی عظیم کتاب عطاکر کے سنیت پر بڑا احسان کیا:مولانافریداحمد رضوی
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جمعہ کے موقع پر الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کی مناسبت سے ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ نعت و منقبت پڑھیں گئیں۔ اور جامع مسجد ھذا کے امام وخطیب مولانا فرید احمد رضوی نے تعلیماتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کو اجاگر کرتے ہوئے بتایاکہ اعلیٰ حضرت اس شخصیت کا نام ہے جنہوں نے اپنی زندگی عشق رسول میں گزاری۔ اعلی حضرت عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ چودہویں صدی کے مجدد ہیں اور امام احمد رضا خان بریلوی نے ہمیشہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں اپنے قلم کو صرف کیاکبھی بھی کس نواب کی تعریف نہیں کی بلکہ ہمیشہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں اپنی زندگی گزاری اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی اپنے وقت کے مفتی اعظم بھی تھے اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کم و بیش پچاس علوم پر مہارت رکھتے تھے ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے ترجمہ کنز الایمان اور فتاوی رضویہ جیسی عظیم کتاب 32 جلدوں پر تحریر فرما کر سنیت پر بہت بڑا احسان کیا اعلی حضرت امام علی رحمۃ اللہ علیہ کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی نے سادات کا ادب واحترام سکھایا ہے۔ اس موقع پر عوام سے کہا گیا کہ آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔ امام احمد رضا خان بریلوی کی تعلیمات کو عام کیا جائے ان کو اپنا مجدد مانے اور ان سے الفت و محبت رکھیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی اس صدی میں سنیت کی پہچان ہے اور اس موقع پر تبرک کا انتظام الحاج فاروق احمد میر صدر کمیٹی مسجد اویس قرنی ڈونگس پونچھ کی طرف سے کیا گیا اور آخر میں دعا اور صلوٰۃ سلام پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا