جامع مسجد اویس قرنی مصطفی نگر میں عظیم الشان محفل میلاد کا ہوا انعقاد

0
0

دور حاضرہ میں معاشرے میں پھیل رہی برائیوں کا ہمیں خاتمہ کرنے کی اشد ضرورت ہے:علمائے کرام
سرفرازقادری
پونچھ//جامع مسجد اویس قرنی مصطفیٰ نگر ڈونگس پونچھ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر پونچھ کے علمائے کرام نے شرکت کی اور قرآن و حدیث کی روشنی میلاد پاک کو بیان کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مسجد ھذا میں جو چل رہے مکتب کے بچوں نے نعت خوانی کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض مولانا حافظ قاری محمود رضا نعیمی امام و خطیب جامع مسجد اولیائ￿ پونچھ و جنرل سیکریٹری جماعت اہل سنت ضلع پونچھ انجام دیئے۔ بعدہ محفل میں حافظ محمد عارف گنائی نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی میں رسول پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے کردار کو اپنائیں وہیں جامع مسجد مرکزی عیدگاہ پونچھ کے امام و خطیب سید خالد حسین شاہ بخاری نے محفل میلاد پر روشنی ڈالی۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مقرر خصوصی اساسہ اہل سنت مولانا مفتی سکندر حیات خان مصباحی الازہری پرنسپل جامعہ انوار العلوم سٹی پونچھ نے عوام سے میلاد مصطفی اور سیرتِ طیبہ پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ نبی پاک تمام انبیائے کرام میں سب سے افضل ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت ساری صفات سے نوازہ ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب اور حاضر و ناظر بناکر بھیجا ہے مفتی نے عوام سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی برائی جنم لیے رہی ہیں ہمیں ان کا خاتمہ کرنا ہے۔ جن کا تعلق نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ پاک سے بلکل نہیں ہے ہمیں غیبت جوٹ چغلی اور اس کے علاوہ تمام برائیوں کو چھوڑ کر صوم صلات کا پابند ہونا چاہیے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور کسی کو تکلیف نہ دیں یہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے اس میں محبتیں تقسیم کریں نفرتیں ختم کرنے کی کوشش کریں آخر میں محسن اہل سنت حضرت مولانا حافظ عبد المجید مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم سٹی پونچھ و صدر جماعت اہل سنت ضلع پونچھ نے صدارتی خطبہ فرماتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے علمائ￿ کے ساتھ مل کر دین و سنیت کا کام کرتے رہے ہیں اور ان کے ساتھ مولانا مدثر حسین قادری جوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنت صوبہ جموں حضرت مولانا حافظ خلیل احمد برکاتی ناظم اعلیٰ جامعہ الصالحات پونچھ حافظ محمد اشرف نقشبندی مولانا محمد امین القادری حضرت حافظ محمد اسماعیل اور حافظ بشیر الدین پروگرام کے ارگنائزر مولانا فرید احمد اشرفی موجود تھے۔ مسجد ھذا کے امام و خطیب نے تمام علمائ￿ اہل سنت اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اہل محلہ نے تمام تر حضرات کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہوا تھا یہ محفل صلا? سلام اور دعا پر اختتام پذیر ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا