جامع ضیاء الاسلام منجا کورٹ میں قران مجید حفظ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

0
0

بڑی تعداد میں علمائے کرام نے کی شرکت،حفاظ کرام کو پیش کی مبارکباد
لازوال ڈیسک
منجاکوٹ؍؍جامع ضیاء الاسلام منجا کورٹ میں قران مجید حفظ کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر پریزیڈنٹ اسلامک ویلفیئر ارگنائزیشن راجوری شفقت میر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین خوش قسمت ہیں جو اپنے بچوں کے لیے دینی تعلیم کو ضروری سمجھتے ہوئے اس کی فراہمی کے لیے مکمل نگرانی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پڑھنا پڑھانا سمجھنا اور سمجھانا بہت بڑی نیکی اور کار خیر ہے قرآن مجید ہی دنیا اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے مہمان محترم نے تعلیم کے فروغ کے لیے جامعہ ضیاء الاسلام منجا کوٹ کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا محترم شفقت میر ، نے قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ و والدین و جامعہ ضیاء الاسلام منجہ کوٹ کے مہتمم اور تمام اساتذہ کرام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح جامعہ ضیاء الاسلام منجا کوٹ کی محنت و کوشش جاری رہی تو عنقریب یہ ادارہ ریاست جموں و کشمیر کا ایک مثالی ادارہ ہوگا اس پر وقار محفل میں آصف بٹ صدر میلاد کمیٹی راجوری، کیپٹن اکبر خان ، کیپٹن منظور خان ،،حوالدار اسحاق خان ،، مولانا حافظ طاہر خطیب بالاکوٹ، مولانا حافظ عمران خطیب تکیہ شریف راجدھانی،مولانا اقبال ، بالاکوٹ، ماسٹر بشیر خان ، بالاکوٹ، حولدار شوکت حسین پیر بڈیسر ، ڈرائیور اسلم ، پیر بڈیسر،نظیر حسین پیر بڈیسر، ماسٹر نصیر ، پیر بڈیسر،سر پنچ صادق ، پیر بڈیسر، ممبر معروف ، پیر بڈیسر، حوالدار سکندر ، پیر بڈیسر،حاجی وزیر حسین پیر بڈیسر،ماسٹر ظفر ، راجدھانی، والدار خادم ، راجدھانی، حوالدار محمد حسین ، راجدھانی، ماسٹر عالم دین راجدھانی، محمد حنیف ، راجدھانی، محمد حفیظ ، راجدھانی، محمد سلیم ، سرولہ، صوفی شبیر ، سرولہ، مولوی ریاض ، ککوڑا، ماسٹر طارق ، حوالدار ظفر خان ، و دیگر افراد موجود تھے آخر میں اس محفل کا اختتام مہتمم جامعہ حضرت مولانا حافظ الیاس سلطانی ، کی دعا پر ہوا جس میں ملک و قوم کی خیر،سلامتی ، امن و امان کی دعا کی گئی اور تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا