جامعہ کے چائلڈ گائیڈینس سینٹرمیں ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

0
0

دانتوں کی صحت سے متعلق عوامی سطح پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت: پروفیسر سارہ بیگم
لازوال ڈیسک
نئی دہلی (24 ؍جولائی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحت ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی میں دانتوں کی صحت سے متعلق بیداری پیداکرنے اور چیک اپ نیز مفت علاج کی غرض سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ڈینٹیسٹری نے دانتوں کے کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ممتاز دانشور ،مشہورماہر تعلیم اور جامعہ ملیہ اسلامی کی ایجوکیشن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر سارہ بیگم نے بطورمہمان خصوصی اس کیمپ کا افتتاح کیا اور دانتوں کی صحت سے متعلق حاضرین سے اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں عوامی سطح پر دانتوں کی صحت سے متعلق بیداری اور حساسیت میں کمی پائی جاتی ہے اور اس پرپڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے نہ صرف مقامی آبادی کے لوگ دانتوں کی صحت کے علاج فیضیاب ہوپائیں گے بلکہ دانتوں کی صحت سے متعلق بیداری بھی پیداہوگی۔اس کیمپ میں چائلڈ گائیڈینس سینٹر کے طلبا وطالبات، ان کے والدین وسرپرست نیزتدریسی وغیر تدریسی عملے کے مجموعی طورپر 125 افراد نے مفت میں دانتوں کا چیک اپ اور علاج کرایا اور ان کو علاج کا کارڈ بھی مہیاکرایا گیا۔واضح رہے کہ پروفیسر سارہ بیگم ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیئر سوسائٹی کی اعزازی سکریٹری جنرل بھی ہیں اور انہیں کی سرپرستی میں سوسائٹی کی سبھی سرگرمیاں بحسن وخوبی انجام پاتی ہیں۔۔کیمپ کا اختتام سینٹر کے ڈائریکٹر نسیم احمد کے اظہار تشکر پر ہوا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا