جامعہ مدینۃ العلوم چنڈک میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی کا انعقاد

0
0

رب تعالیٰ نے انبیاء کرام کے مشن کی انجام دہی کے لئے علمائے کرام کی جماعت تیار فرمائی:علمائے کرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جامعہ مدینتہ العلوم مرکزی جامع مسجد مولاعلی چنڈک میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر درجہ حفظ سے فراغت حاصل کرنے والوں کے سروں پر علمائے کرام کے مقدس ہاتھوں سے دستار بندی ہوئی۔ وہیں علمائے کرام نے علم دین پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ نے بہت ہی محکم انداز میں اس کائنات کو رچایا اور بسایا ہے۔ اس کائنات میں جن و انس کی خلقت فرمائی اور ان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے نبیوں اور رسولوں کا سلسلہ جاری فرمایا۔رسولوں کی آمد کا یہ سلسلہ آخری نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ منقطع ہوگیا تو رب تعالیٰ نے انبیاء کرام کے مشن کی انجام دہی کے لئے علمائے کرام کی جماعت تیار فرمائی۔ علمائے کرام حقیقی معنوں میں سماج و معاشرہ کی اصلاح کے اولین ذمہ دار اور انسانیت کے حقیقی بہی خواہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے کاندھوں پر عوام کو سیدھی راہ دکھانے کی ذمہ داری رکھی ہے اور کتاب و سنت کی توضیح و تفسیر اور دعوت و ارشاد کا فریضہ عائد کیا ہے۔ اس موقع پر قائد اہل سنت حضرت مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد پونچھ نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں، مولانا عبدالمجید قادری امام وخطیب غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ و نائب صدر جماعت اہلسنت ضلع پونچھ، مولانا جاوید رضا فیضی امام وخطیب جامع مسجد چکترو، مولانا جمیل القادری پوٹھی، حافظ قاری محمد اعظم چکترو، حافظ مظفر حسین صدر المدرسین دارالعلوم ھذا، پروگرام کے آرگنائزر وبانی ادارہ ھذا مولانا مقصود حسین نعیمی کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا