باپردہ طالبات نے مختلف موضاعات پر خواتین کے جم غفیر میں دیے اہم پیغامات
ریاض ملک
پونچھ؍؍جموں وکشمیر کی معروف عملی دینی درسگاہ جامعہ ضیاالعلوم پونچھ نے جامعۃ الطیبات کے نام سے شعبہ تعلیم نسواں کا باقاعدہ آغاز 2000ء میں کیا۔تب سے لیکر اب تک ہزاروں خواتین نے فیض حاصل کیا۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں علم کی خوشبو کو تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ جس سے سماج ان لوگوں کے جزبات کو بھی جلامل رہی ہے جو خواتین کو عالم باعمل بنانے کے حوائیش مند ہیں۔ رائیس جامعہ حضرت مولانا غلام قادر کی بے لوث قربانیوں اور ملت کی ہمدردی کی وجہ سے رب کریم نے اس ادارہ کی صورت میں اہل پونچھ کو یہ ادارہ نصیب کیاہے۔اور ہر سال یہاں سے بچیاں دورہ حدیث اور کچھ حفظ کلام اللہ سے فارغ ہوتی ہیں۔ یہ سعادت زورزبردستی نہیں بلکہ اللہ کی نصرت اور خلوص نیت کا نتیجہ ہیں۔ جامعہ کے شعبہ علوم عصریہ کے احاطہ میں جامعۃ الطیبات کا تیسواں سالانا دینی اجتماع منعقد ہوا۔جس میں ضلع پونچھ اور راجوری کی کثیر تعداد خواتین نے شرکت کی۔اس حسین موقہ پر جامعات کی باپردہ طلبات نے بہت ہی دل چسپ اور معنی خیز پروگرام پیش کی۔ جس تقاریر،حمد باری تعالی،نعت رسول مقبولؐ مکالمے شامل رہے۔ اس دوران جمعات سے فراغت پانے والی بچیوں کو لباس فضیلت اور اسناد سے معلمات کے ہاتھوں نوازاگیا۔