*جامعہ حَسَنہ للبنات کا تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر*

0
0

*مولانا مفیض الدین الریاضی کی تحریر کردہ عربی کتاب”مفتاح الکتابہ” کا رسم اجرا*

ارریہ اسرار عادل عالیاوی/ گزشتہ روز دو بجے دن تا قبل عشاء جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی ارریہ کے کیمپس میں جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر محترم فضیلۃ الشیخ اصغر علی امام مہدی السلفی حفظہ اللہ کی صدارت میں جامعہ ھذا کا پہلا تربیتی پروگرام منعقد ہوا ،اوراس مناسبت سے ذی علم شخصیات کے ہاتھوں "مفتاح الکتابہ” کا رسمِ اجرا عمل میں آیا، اس موقع پرجمعیت وجماعت کے کبار علماء کرام نے بحیثیت مقالہ نگار شرکت کی، اسی طرح سیمانچل میں واقع مدارسِ اسلامیہ کے ذمہ داران ، معلمین ومعلمات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے خوب خوب استفادہ کیا، ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی (چمپارن )نے ” کیا وطن عزیز میں دعوت دین کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں؟ ” ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ نے محدود وقت میں ” تعلیم وتدریس کے جدید طریقے کار ” اسی طرح صدر مجلس فضیلۃ الشیخ اصغرعلی امام مہدی سلفی نے قلیل وقت میں نصوص کی روشنی میں کلیدی خطاب کیا، شیخ ابراہیم سجاد تیمی حفظہ اللہ نے نہایت ہی کم ٹائم میں ” عربی زبان میں علامات الترقیم (رموز و اوقاف) کی اہمیت ” پر اپنا قیمتی مقالہ پیش کیا ڈاکٹر ابراہیم مدنی پورنیہ نے ” غیر مسلموں میں دعوت الی اللہ :ضروریات وحل ” پر اپنا جامع مقالہ پیش کیا، میدانِ خطابت کی معروف شخصیت شیخ عبد الغفار سلفی بنارس نے درد بھرے انداز میں ” موجودہ دور میں ائمہ وخطباء مساجد کے مسائل اور ان کا حل ” کو بیان کرکے عوام کو علماء کے مقام ومرتبہ کو سمجھنے کی تلقین کی، شیخ انعام الحق مدنی حفظہ اللہ (کٹیہار)نے کم وقت میں اہم باتیں بیان کی شیخ رحمت اللہ سلفی کٹیہار نے اپنا قیمتی تأثراتی کلمات پیش کئے اسی طرح ڈاکٹر سعید الرحمن کٹیہار شیخ زین العابدین سنابلی کشن گنج نے پروگرام سے متعلق عمدہ اظہار خیال کیا، اخیر میں جامعہ حَسَنہ کے میر کارواں شیخ مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا صمیمِ قلب سے شکریہ اداکیا خصوصاً کثیر الجہات مشغولیات کے باوجود شیخ اصغر علی امام مہدی سلفی کی شرکت پر آپ نے خلوص دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و عافیت کےلیے دعائے خیر کرتے ہوئے مجلس کے اختتام کا اعلان کیا ، نظامت کافریضہ جامعہ کے پرنسپل شیخ نثار الحق سنابلی حفظہ اللہ نے انجام دیا۔ اس موقع پر جماعت و جمعیت کے عہدیداران و دانشوران کے علاوہ مدارس اسلامیہ کے نظماء و اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا