جامعہ تعلیم القران وجامعۃ الصالحات کے شعبہ انجمن اصلاح البیان کا سالانہ پروگرام

0
0

طلباء نے مختلف عنوان پر منعقدہ مسابقہ میں لیاحصہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے معروف دینی ملی ادارہ جامعہ تعلیم القران وجامعۃ الصالحات نے اپنے 49سالہ تعلیمی سفر کے دوران بہت سارے پس وپیش سے گزرتے ہوے جامعہ کو ملت دینی خدمت کے لئے قائیم رکھا۔ اسی سلسلہ کی کڑی اج جامعہ کے شعبہ انجمن اصلاح البیان کا سالانا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دونشستوں پر مشتمل اس پروگرام میں جامعہ کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے بہترین پروگرام پیش کیا۔ پہلی نشست میں انجمن مدح رسول صل اللہ علیہ وسلم پر مبنی پروگرام میں طلباء کے مابین نعتوں پر مشتمل مقابلہ ہوا۔وہی پر دوسری نشست میں جامعہ کے طلباء کے مابین سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم،عظمت صحابہ، علمائے دیوبند کی قربانیاں، والدین کی عظمت، اساتذہ کا ادب، دینی مدارس ودیگر اہم موضوعات پر تقاریر پیش کیں گئیں۔اس مسابقہ میں مولانا ایاز احمد ضیائی استاد جامعہ ضیاالعلوم پونچھ حکم اول ،مولاناصدیق احمد اشاعتی حکم ثانی جبکہ مولانا مشتاق احمد ضیائی حکم ثالث کے بطور شریک ہوئے۔ پروگرام کی صدارت جامعہ کے نظام اعلی مولانا شمس الدین قاسمی نے کی۔ اپنے اپنے تااثرات میں حکم حضرات کے ساتھ ساتھ نوجوان سکالر ڈاکٹر مسعود اظہر ،سماجی کارکن شکیل احمد پرے سابق سرپنچ اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک نے بچوں کی پروگرام میں بہترین کارکردگی پر اظہار تحسین پیش کیا۔ اور طلباء اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کیاگیا۔ اس دوران جامعہ کے استاد مولانا محمد طاہر ضیائی نے عوام الناس پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو دینی اداروں میں بھیج کر اپنے بچوں کو دین سے روشناس کریں۔ کیوں کہ یہ مدارس کو یتم خانے، نہیں جہاں صرف اور صرف غریبوں کے بچے ہی تعلیم حاصل کریں۔بلکہ یہاں تمام صاحب سروت لوگ بھی اپنے بچوں کو جہاں دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں۔وہی پر اپنے بچوں کو ان دینی اداروں میں داخل کرواکر زریعہ آخرت بنائیں۔ انہوں نے تمام شرکاہ اجلاس اور مہمانان کرام کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں صدر مجلس نے پروگرام کے حوالے سے اپنے چند قیمتی نصائیح پیش کئے۔ پروگرام کے دوران جہاں اول دوم سوم آنے والے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا۔وہی پر مہمانوں کو بھی سپاس تشکر پیش کیاگیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا