فراغت پانے والے 24طلاب کے سروں پر سجائی گئی دستاریں،علماءاکرام نے سیرت مصطفی ؑ پر مدلل بیانات کئے
سید نیاز شاہ
پونچھ // جامعہ انوار العلوم پونچھ میںجلسہ دستاربندی کا اہتمام کیا گیا اس جلسے میں مقامی علماءکے ساتھ ساتھ بیرونِ ریاست کے علماءاکرام نے بھی شمولیت کی ریاست کے جید علمائے کرام نے اس سے جلسہ دستار بندی کے موقع پر سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کی علاوہ ازیں یہاں سے مختلف شعبہ جات میں فارغ ہونے والے 24طلباءکرام کی دستار بندی بھی کی گئی۔اسلسلہ میں جامعہ انوار العلوم پونچھ کے ناظم اعلیٰ حافظ عبدالمجید مدنی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں نہ صرف مقامی علماءکرام کو مدعو کیا جاتا ہے بلکہ بیرون ریاست سے بھی علماءکرام کو بھی یہاں بلایا جاتا ہے جو بچوں کے سروں پر دستار رکھتے ہیں آج کے اس پروگرام میں حضرت علامامولانا مفتی سید محمد میاں نے مہمانِ حصوصی کے طور پر شمولیت کی اور ایک جامعہ بیان کیا بعد ازاں فارغین طلاب کے سروں پر دستاریں سجائی گی جس میں مولوی، حافظ ،قاری و دیگر شعبہ جات کے طلاب تھے ۔اس موقع پرمفتی سید بشارت حسین رضوی کے علاوہ پونچھ اور مضافات کے سبھی علماءکرام وا ٓئمہ اکرام بھی موجود تھے جنہوں نے مدرسہ کی کوششوں کو خوب سراہا اور آج کے پروگرام کو بھی پسند کیا ۔جامعہ انوارالعلوم میں منعقدہ جلسہ دستاربندی میں جہاں بچوں کے سروں پردستاریں سجائی گئیں تو وہیں علاماءاکرام نے سیرت مصطفی ؑبیان کی جس کو بھاری تعداد میں لوگوں نے سنا اور اس سے استفادہ کیا اس موقع پر سابق ڈپٹی چیئرمین قانون سازکونسل جہانگیر حسین میر،ایس ایس پی پونچھ راجیوو پانڈے اور دیگر سیاسی سماجی و انتظامی شخصیات موجود تھی جنہوں نے اس پروگرام کو خوب پسند کیا اور جامعہ انوارالعلوم کی کوششوں کو بھی کافی سراہا۔اس دوران عوام نے بتایا کہ پونچھ میں اہل سنت والجماعت کا یہ واحد مرکزی ادارہ ہے جہاں سے بہترین دین و سنت کی آبیاری کی جا رہی ہے۔