جائیداد کے تنازع پرمار پیٹ، تین ملزمان گرفتار

0
0

گونا، 23 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے گونا ضلع میں سرکاری زمین پر قبضے کے دوران دو فریقوں کے درمیان تنازع اور ایک جوڑے کے ساتھ مار پیٹ کے سلسلے میں پولیس نے حملہ کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
ریاستی پولیس کی طرف سے دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق، وشنو پورہ گاؤں باموری تھانہ فتح گڑھ ضلع گنا میں سرکاری زمین پر پتھر رکھ کرقبضہ کرنے کے معاملے میں کل دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ گونا ضلع میں پیش آئے اس معاملے میں دونوں فریقوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ معاملے میں فرید خان، رفیق خان اور راجو خان، جن پر متاثرہ جوڑے رام رتی بائی اور اس کے شوہر دیپ چند لودھی پر حملہ کرنے کا الزام ہے، کو فتح گڑھ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان جیل میں بند ہیں۔
کل گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان زمین پر قبضے کے معاملے پر لڑائی ہوئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک باپ بیٹا جوڑے پر حملہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ الزام ہے کہ جوڑے کے ساتھ لڑائی کے دوران ملزمان نے خاتون کے پیٹ پر گھٹنا رکھ کر اسے گھونسا مارا۔ خاتون کے بال نوچنے کے بعد میں اسے بھی زمین پر پٹخ دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا