تےز رفتار ٹاٹا سومو نے نوجوان کو گہری نیند سلا دیا

0
0

سنی ےوتھ ونگ شاخ پونچھ کے رکن خواجہ فِردوس احمد وفات پا گئے
سید نیاز شاہ
پونچھسنےچروار شام کے وقت مرحوم فردوس احمد پونچھ شہر سے قرےب گاﺅں بھےنچ مےں سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ اےک تےز رفتار ٹاٹا سومو نے انہےں زور دار ٹکر مار دی جس کے بعد فردوس احمد زمےن پر گر پڑے اور سر مےں شدےد چوٹ آ گئی ۔پونچھ اسپتال سے انہےں گورنمنٹ مےڈےکل کالج جموں کے لئے منتقل کےا گےا لےکن منجاکوٹ کے مقام پر انہوں نے اپنی آخری سانسیں لی۔ےہ خبر ملتے ہی علاقے مےں گوےا کہرام مچ گےا ۔خواجہ فِردوس احمد نہاےت ہی شرےف النفس اور ہمدرد نوجوان تھے ۔ان کی عمر ابھی 22سال تھی ۔ان کی وفات پر سنی ےوتھ ونگ کے رےاستی صد ر خواجہ اعجاز احمد مدنی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کے اندر انسانےت اور خدمت گزاری کا بہت زےادہ جذبہ تھا۔ان کے انتقال سے ونگ کے سبھی ارکان غم مےں ڈوبے ہوئے ہےں۔انہوں نے کہا کہ اس خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے ۔مدنی نے کہا کہ اس وقت ان کے اہلِ خانہ پہ کےا گزر رہی ہے ہمےں اس بات کا احساس ہے لےکن اللہ تعالیٰ کے فےصلوں کو وہ خوب جانتا ہے انہوں نے اہلِ خانہ کو صبر و تحمل کی تلقےن کی ۔اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔خواجہ فِردوس احمد کے جنازے مےں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پُرنم آنکھوں سے ان کے آبائی گاﺅں اتولی مےں انہےں سپردِ خاک کر دےا گےا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا