تین منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: بارہمولہ پولیس

0
0

سری نگر// بارہمولہ پولیس نے 3 انتہائی مطلوب اور بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کو کوٹ بلوال جیل جموں میں بند کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سماج سے منشیات کی وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے مجاز حکام سے باقاعدہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ پولیس نے تین انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے منشیات فروشوں کی شناخت خورشید احمد بخشی ولد محمد رفیق بخشی ساکن واتل پورہ ٹنگمرگ، فیاض احمد وانی ولد عبدالجبار وانی ساکن ڈانگر پورہ بارہمولہ اور بشیر احمد گنائی ولد مرحوم ولی محمد گنائی ساکن ترکنجن بونیار کے بطور کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر کوٹ بلوال جیل جموں میں بند کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق گرفتار شدہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ ضلع بارہمولہ کے واتل پورہ ٹنگمرگ، ڈانگر پورہ، ہیون، شیری، ترکنجن علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ کئی کیسوں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی وہ سدھر نہیں گئے بلکہ منشیات کے کاروبار کو فروغ دیتے رہے اور نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرتے رہے۔
دریں اثنا بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا کہ خان پورہ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 60 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
ٹویٹ میں گرفتار شدہ کی شناخت حمید شیخ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا