تین سال کشمیری خون سے ہولی کھیلنے کے بعد میدان چھوڑ فرار ہوئی مخلوط حکومت:ذیشان رانا

0
0

اعجاز کولی

مینڈھریوتھ نیشنل کانفرنس بلاک صوبائی سیکریٹری ایڈوکیٹ ذیشان رانا نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت نے تین سال کشمیری خون سے ہولی کھیلی، دلی بند کمرے میں میٹنگ کہ بعد عوام کے سامنے رشتہ توڑ کر غلطی چھپانے کی کوشش کی ہے اور ایک دوسرے پر پھر سے تنقید کرنے کا موقع حاصل کیا ہے ۔ذیشان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے کئی لیڈران نے پارٹی کے کئی پروگرام میں واضح کیا تھا کہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی دین ہیں ۔کشمیر کے ووٹران کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پی ڈی پی مسلم ووٹ بنک کا استعمال کرنے کی کوشش کرے گی اور جموں میں بھاجپا ہندوتوہ سہارہ لے گی۔رانا نے کہا کہ میںعوام مینڈھر کو ان موقعہ پرست جماعتوں سے خبر دار رہنے کی اپیل کرتا ہوں کہ اب پھر سے ان لوگوں نے اپنے اجنٹ بھیج کر اسمبلی حلقہ مینڈھر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا