بھاجپا کارکنان نے پارٹی کی جیت کا راجوری میں بھی جشن منایا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے ائے جہاں پر بھارتی جنتا پارٹی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کر کے اپنی بادشاہت کو برقرار رکھا وہیں ایک ریاست کانگرس کے نام بھی ائی اور کلین بولڈ ہونے سے کانگرس بھی بچ گئی اس جیت کے چلتے جہاں بھارتی جنتہ پارٹی کے کارکنان نے پورے ملک میں جشن منایا تو ضلع راجوری کی بھارتی جنتا پارٹی کی اکائی کہاں پیچھے رہتی ضلع صدر دنیش شرما کی قیادت میں بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران نے راجوری میں بھی پارٹی کی شاندار کارکردگی پر جشن منایا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع صدر دنیش شرما نے کہا ان تین ریاستوں کی عوام کو مبارک جنہوں نے بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت کے اوپر بھروسہ کیا اور بھارتی جنتا پارٹی کو برسر اقتدار لایا انہوں نے کہا یہ وزیراعظم نریندر مودی کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ عوام بھارتی جنتا پارٹی کے اوپر اپنا اعتماد برقرار رکھ رہی ہے انہوں نے کہا انے والے پارلیمانی انتخاب میں بھی بھارتی جنتا پارٹی ایک بار پھر برسرے اقتدار ائے گی۔