ونے شرما
ادھمپوربانہال قومی راجامارگ واقع گڈ علاقے میں ایک تیل ٹینکر کے سڑک کنارے بنے مکان پر گر جانے سے مکان کا کچھ حصہ تباہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رامسو سے بانہال کی طرف ایک تیل کا ٹینکر جا رہا تھا کہ تیل ٹےنکر جیسے ہی بانہال کے گڈ علاقے کے قریب پہنچا ہی تھا کہ ڈرائیور ٹینکر پر سے قابو کھو بیٹھا اور ٹینکر سڑک کنارے بنے ایک مکان پر جا گرا جس سے مکان کا کچھ حصہ خراب ہو گیا لیکن غنیمت یہ رہی کہ ٹینکر ڈرائیور کو معمولی سی چوٹےں آئی اور اہل خانہ بال بال بچ گئے۔