کہا2014 میں وزیر اعظم کی کرسی سنبھالنے کے بعد مودی نے ملک میں ترقی اور عوامی بہبود کے دور کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے سابق جنرل سکریٹری اور فی الحال پربھاری کٹھوعہ ضلع منیش شرما نے وارڈ نمبر 1 کے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے منیش مقامی سینئر لیڈروں کے ساتھ بوتھ جن سمواد ابھیان پروگراموں کی سیریز کے تحت کٹھوعہ ضلع میں نریندر مودی حکومت کی مختلف سماجی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات کر رہے تھے۔وہیںمنیش شرما نے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں وزیر اعظم کی کرسی سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں ترقی اور عوامی بہبود کے دور کا آغاز کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ 2014 کے بعد ان تمام سالوں کے دوران، پورے ملک کے طول و عرض میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑے بڑے پروجیکٹس سامنے آئے ہیں اور جموں و کشمیر بھی اس سے مستفید ہوا ہے۔