نئی دہلی، //وزیر اعظم نریندر مودی نے 18ویں لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے آج منتخب ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سب سے عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ حکومت سب کی رضامندی کے ساتھ چلائیں گے، اس لیے انہیں امید ہے کہ اپوزیشن ذمہ داری سے کام کرے گی اور عوامی جذبات پر پورا اترے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا، ”ملک کے 65 کروڑ عوام نے 18ویں لوک سبھا کے نمائندوں کو امنگوں کے ساتھ منتخب کرکے بھیجا ہے۔ عوام نے جو اعتماد دکھایا ہے، ہم سب کو مل کر ان کی امنگوں پر کھرا اترنا ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سب کی رضامندی سے حکومت چلائیں گے اور اپوزیشن جماعتوں سے امید ظاہر کی کہ وہ بھی عوام کی امنگوں کے مطابق کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی جمہوریت میں فخر کا دن ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار ہم اپنی بنائی ہوئی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں حلف لینے جا رہے ہیں۔ اب تک یہ عمل پرانے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا کرتا تھا۔ آج کا دن خاصا اہم ہے اور اس موقع پر میں تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا، ”ترقی یافتہ ہندوستان 1947 جیسے کئی تصورات کو لے کر آج 18ویں لوک سبھا کا آغاز ہورہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات انتہائی پرامن اور شاندار طریقے سے ہوئے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ انتخابات میں 65 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے حصہ لیا۔