تیسرا چاند مشن چندریان-3 14 جولائی کو لانچ کیا جائے گا: اسرو

0
0

یواین آئی

چنئی؍؍ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ تیسرا چاندمشن سری ہری کوٹہ خلائی جہاز سے 14 جولائی کو دوپہر 2.35 بجے روانہ ہوگا۔اسرو اس کے لیے اپنی سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل مارک-تھری (ایل وی ایم 3-ایم ایم 4)کا استعمال کرے گا، جو اس مربوط ماڈیول کو170×36500 کلومیٹر سائز کے ایلپٹک پارکنگ ا?ربٹ (ای پی او) میں قائم کرے گا۔لانچ دوسرے ‘لانچ پیڈ’ سے ہوگا۔اسرو نے ایک ٹویٹ میں کہا چندریان -3 : ایل وی ایم 3 – ایم 4/ چندریان-3 مشن کے لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 جولائی 2023 کو دوپہر 2:35 بجے ایس ڈی ایس سی، سری ہری کوٹہ سے روانہ کیا جائے گا۔اس سے قبل اسرو نے کہا تھا کہ چندریان 3 خلائی جہاز کو ایل وی ایم 3کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔چندریان-3 چندریان-2 کے لیے ایک فالو آن مشن ہے، جو محفوظ لینڈنگ اور چاند کی سطح پر چلنے کی مکمل صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔اس میں لینڈر اور روور کنفیگریشن شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا